عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پانتہ چھوک علاقے کی ایک پتھر کان میں کام کرنے والا مزدور پیر کے روز سر پر چوٹ لگنے کے بعد دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بھار دین بلی ولد روشن دین بلی ساکن کاری، رامبن کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 40 برس تھی۔ متوفی کو ساتھیوں نے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدور پتھروں کو ٹپر میں لوڈ کرنے کے دوران ایک پتھر اس کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ موت کے حالات و وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔ادھر سونمرگ سے کرگل کی طرف جارہا ایک ٹینکر زیر نمبر HR37F/0997 سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پاندراس کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور درشن کمار ولد پریم ناتھ ساکن منڈوٹ کد تحصیل چنانی ضلع ادھم پور شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال دراس منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔