عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ ’’ووٹ چوری‘‘ کا معاملہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اٹھایا جا رہا ہے اور اس میں انڈیا بلاک کا کوئی کردار نہیں ہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےکہا کہ ہر سیاسی جماعت کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کا تعین خود کرے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ووٹ چوری یا(ایس آئی آر) کو اپنا اہم سیاسی مسئلہ بنایا ہے۔ ’’ہم کون ہوتے ہیں انہیں یہ بتانے والے کہ وہ ایسا نہ کریں؟ ہم اپنے مسائل کا انتخاب کریں گے اور وہ اپنے مسائل کا۔ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس پارٹی نے ملک کے مختلف انتخابات میں مبینہ انتخابی ہیرا پھیری کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی مہم کو ایک بار پھر تیز کر دیا ہے۔
’ووٹ چوری‘ کا معاملہ کانگریس نے اٹھایا ہے، انڈیا بلاک کا اِس سے کوئی تعلق نہیں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ