عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وادی میں ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث قرار دیئے گئے 40 افراد کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس نے اس سال ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ کنٹرول آرڈیننس (ای آئی ایم ای سی او) کے تحت درج ایک مقدمے میں چالان پیش کیا ہے جن میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث 40 ملزمان شامل ہیں، جن میں اسلحہ کی غیر قانونی تربیت کے لیے پاکستان جانا بھی شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ چالان، تفتیش مکمل ہونے کے بعد مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔