اشرف چراغ
کپوارہ//کلوزر سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی)عوامی نشریات کے برعکس نگرانی اور حفاظت کے لئے مانیئٹرنگ کے مخصوص اور پرائیوٹ سیٹ کو سگنل منتقل کرنے کے لئے ویڈیو کیمروں کا استعمال کرنے والا سب سے اچھا نظام سمجھا جاتا ہے لیکن ہندوارہ قصبہ میں میونسپل کونسل کی جانب سے لاکھو ں روپے سے نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کمیرے بے کار پڑے ہیں ۔میونسل کونسل ہندوارہ کی جانب سے جب قصبہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تو مقامی تاجرو ں کے ساتھ ساتھ وہا ں کے شہریو ں نے بھی اس اقدام کو سراہا کیونکہ سی سی ٹی وی کمیروں میں ریکارڈنگ ،ڈیو ائسز ،اور اسکرینیں جو اکثر عوامی مقامات ،کاروبار اور گھرو ں میں جرائم کو روکنے ،سر گرمیو ں کی نگرانی اور ثبوت فراہم کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔ہندوارہ قصبہ میں میونسپل کونسل نے گزشتہ سال 26سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تاہم یہ تما م کیمرے غیر فعال ہیں اور نظام کے ناکامی نے سنگین خدشات کو جنم دیا کیونکہ مقامی تاجرو ں کے مطابق حادثات ،چوری یا دیگر مجرمانہ واقعات کی صورت میں کوئی عملی ثبوت دستیاب نہیں ہوگا ۔ہندوارہ میونسپل کونسل کے احاطے میں بھی صورتحال اتنی ہی تشویش ناک ہے کیونکہ میونسپل عمارت کے اندر نصب کئے گئے کمیرے بھی کام نہیں کرتے ہیں ۔ہندوارہ قصبہ کے تاجرو ں نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ سر اسر غفلت اور عوامی پیسے کا ضیاع ہے ۔انہو ں نے سوال کیا کہ مناسب دیکھ بال اور نگرانی کو یقینی بنائے بغیر اتنے مہنگے منصوبے کو کیسے نافذ کیا گیا ۔تاجرو ں اور دیگر شہریو ں نے انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غیر فعال کیمرو ں کا ذمہ دار کون ہے اور اب تک کوئی اصلاحی کاروائی کیوں نہیں کی گئی ۔اس حوالہ سے میونسپل کونسل ہندوارہ کے ایکزکیٹو آفسیر کا کہنا ہے کہ جب ان کیمرو ں کو نصب کیا گیا تو کم وقت میں ہی اس کی تارو ں کاٹ کر چور ی کی گئی جس کی وجہ سے یہ سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہو گئے ۔تاہم انہو ں نے اس کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا اور بہت جلد ان کیمرو ں کو پھر سے بحال کیا جائے گا ۔