یواین آئی
ولنگٹن/جیکب ڈفی (پانچ وکٹ) اور مائیکل رے (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کو 128 رن پر آل آؤٹ کرنے کے بعد 56رن کا ہدف 10اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے نو وکٹ سے فتح درج کی۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔آج صبح ویسٹ انڈیز نے اپنے کل کے دو وکٹ پر 32 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ویسٹ انڈیز کا تیسرا وکٹ برینڈن کنگ کے طور پر گرا جو 22 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ شائی ہوپ پانچ ، راسٹن چیز دو رن بنا کر جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔ کیوم ہاج نے 75 گیندوں میں 35 رن اور جسٹن گریوز نے 57 گیندوں میں 25 رن کا تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کے گیندبازی حملے کے سامنے ویسٹ انڈیز کے سات بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ 47ویں اوور کی دوسری گیند پر جیکب ڈفی نے او جے شیلڈز (نو) کو آؤٹ کر کے 128 کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا خاتمہ کر دیا۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رن کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 38 رن دے کر پانچ وکٹ لیے ۔ مائیکل رے نے تین وکٹ حاصل کیے ، جبکہ جیکری فاکس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اتری نیوزی لینڈ نے 10 اوور میں ایک وکٹ پر 57 رن بنا کر مقابلہ نو وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان ٹام لیتھم نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ڈیوون کونوے (28) اور کین ولیمسن 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 205 رن کا اسکور بنایا تھا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 278 رن کے اسکور پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیکب ڈفی نے 5، مائیکل رائے نے 3 اور زیک فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔