سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/ نشاط سرینگر میں سی آر پی ایف کانسٹبل نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کانسٹبل جو جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع سے تعلق رکھتا ہے نے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولیاں چلائی جس کے بعد اس کو شدید چوٹیں آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے نزدیکی اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحیقیقات شروع کی ہے۔