یو این آئی
سڈنی /آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔ جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جانے والے بابراعظم بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ رواں ماہ کے آغاز میں سڈنی سکسرز نے ٹیم میں آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک کو بھی شامل کیا ہے اب چونکہ مچل اسٹارک کی جرسی کا نمبر بھی 56 ہے اس لیے فرنچائز نے بابر اعظم کے لئے ایک منفرد جرسی نمبر ‘056’متعارف کروا دیا۔ اب بابر اعظم بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے منفرد نمبر ‘056 والی جرسی پہنیں گے ۔ فرنچائز نے اس خبر کا اعلان کرنے کے لئے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔