یو این آئی
ابوظہبی/ فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو نے ابوظہبی کے ال نھیان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فرینڈلی میچ میں شاندار گول داغ کر شائقین کو مسحور کردیا، جس کی بدولت النصر نے الوحدہ کو چار کے مقابلے دو سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے اپنے معروف “سییییوو” جشن سے اسٹیڈیم کا ماحول گرم کردیا۔النصر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ایک شارٹ کارنر روٹین پر پہلا گول حاصل کرلیا۔کنگسلی کومان کے بیک فِلک سے گیند رونالڈو تک پہنچی اور انہوں نے دائیں پیر سے نیچے کارنر سے تیر کی طرح شاٹ لگا کر ٹیم کو برتری دلائی۔النھیان اسٹیڈیم نعرۂ تحسین سے گونج اٹھا اور رونالڈو کی ”سییییوو” نے فضا کو مزید جوش سے بھر دیا۔الوحدہ نے بیسویں منٹ میں فاکونڈو کرسپزکی کے ذریعے مقابلہ برابر کیا، مگر چند منٹ بعد کنگسلی کومان نے زبردست فِنش سے برتری دوبارہ النصر کے حق میں کر دی۔اختتامی لمحات میں دوسان ٹیڈچ نے گول کرکے اسکور 2-2 کردیا اور دونوں ٹیمیں برابر اسکور کے ساتھ وقفے میں گئیں۔ہاف ٹائم پر کوچ جورجے جیسس نے رونالڈو کو آرام دینے کے لیے باہر کردیا۔شائقین نے اس فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کیا، تاہم کوچ نے بعد ازاں وضاحت کی کہ آنے والے سخت شیڈول کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔رونالڈو کے بغیر بھی النصر نے میچ کا کنٹرول سنبھالا رکھا۔دوسرے ہاف میں ہَرُون کیمرا نے محتاط مگر مؤثر شاٹ کے ذریعے اسکور 2-3 کردیا۔الوحدہ نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش جاری رکھی مگر ان کی رفتارسست پڑ گئی۔ 70ویں منٹ میں سعد فہد النصر نے چوتھا گول کر کے میچ کا فیصلہ کردیا۔اختتامی لمحات سست رفتار میں گزرے اور النصر نے میچ بخوبی اپنے نام کیا۔ یہ رات رونالڈو کے نام رہی انہوں نے گول کیا، جشن منایا اور شائقین کو وہی پیش کیا جسے دیکھنے وہ آئے تھے ۔