اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ قصبہ میں دوران شب آتشزدگی کے ایک المناک واقعہ میں ایک سکھ نوجوان کی جان چلی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق کپوارہ قصبہ میں ملک محلہ میں قائم سکھ کالونی میں ایک دو منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔مکان میں سکھ نوجوان پنکو سنگھ کے علاوہ ان کے والد اور اس کابھائی تھا جو دوسرے کمرو ں میں سوئے تھے ۔آگ لگنے کے ساتھ ہی جب مقامی لوگ وہا ں جمع ہوئے تو ا نہو ں نے شور مچایا جس کے بعد پنکو سنگھ اور اس کا بھائی مکان سے باہر آئے جبکہ پنکو سنگھ ولد گردیب سنگھ اپنے ہی کمرے میں پھنس گیا ۔واقعہ کے بعد فائر سروس ٹیندر وہا ں پہنچ گئی اور بچائو کاروائی شروع کی جسکے دوران پنکو سنگھ کو باہر لایا گیا تاہم وہ بری طرح سے جھلس گیا تھا ۔پنکوسنگھ کو اگرچہ سب ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔اس واقعہ نے نہ صرف سکھ برادری کو کو غم میں ڈوبو دیا بلکہ مسلم برادری بھی اس غم میں شریک ہوئے۔پنکو کی لاش کو اس کی آخری رسومات کے لئے ان کے آبائی علاقہ نگرو ٹہ جمو ں روانہ کی گئی ۔پنکو کپوارہ بازار کے اقبال مارکیٹ میں ایک گھڑی ساز تھا ۔اس سانحہ پر بیو پار منڈل نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سکھ برادری سے اظہار تعزیت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو بھر پور امداد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے جائے وردات کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے محکمہ مال کی ایک ٹیم کو نقصان کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ۔ا نہو ں نے متاثرین سے کہا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور معاوضہ فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔