عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلی علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں دہلی کے لال قلعہ کے نزدیک 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں۔
حکام کے مطابق این آئی اے کے تفتیشی افسران، جن کے ساتھ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی شامل تھے، اپنے ساتھ دو گرفتار ملزمان ڈاکٹر عدیل اور جاسر بلال وانی کو بھی لائے تھے جو مبینہ ’’وائٹ کا‘‘ ٹیررماڈیول کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ہیں۔دونوں ملزمان نے تفتیش کے دوران جنوبی کشمیر کے مٹن جنگلات میں کچھ خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں انکشافات کیے تھے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔