ایجنسیز
نئی دہلی // حکومت نے کہا ہے کہ وہ 8ویں پے کمیشن سفارشات کے بعد اسکے نفاذ کی تاریخ کا فیصلہ کرے گی۔ دواراکین پارلیمان کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا حکومت تنخواہ کمیشن کویکم جنوری 2026سے لاگو کرنے کی تجویز رکھتی ہے، اگر ایسا ہے، تو اس کی تفصیلات اور اس پر کی گئی کارروائی خلاصہ کیا جائے۔وزارت خزانہ میں ریاستی وزیر شری پنکج چودھری نے کہاسنٹرل پے کمیشن پہلے ہی تشکیل دیاجا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پے کمیشن کے ٹی او آرکو وزارت خزانہ کی طرف سے3نومبر 2025 کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد 50.14 لاکھ ہے اور پنشنرز کی تعداد 69 لاکھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ8ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کے نفاذ کی تاریخ کا فیصلہ حکومت کرے گی اورحکومت فنڈز کا مناسب بندوبست بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکز8ویںپے کمیشن کی منظور شدہ سفارشات پر عمل درآمد کرے گا اورآٹھواں مرکزی تنخواہ کمیشن طریقہ کار بھی وضع کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن اپنی تشکیل کی تاریخ سے 18 ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔