عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو 3 ڈاکٹروں اور ایک امام کی این آئی اے کی تحویل میں 4 دن کی توسیع کر دی، جنہیں 10 نومبر کو لال قلعہ دھماکے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔چاروں ملزمین ڈاکٹر مزمل گنائی، ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہینہ سعید اور مولوی عرفان احمد وگے کو 29 نومبر کو دی گئی 10 دن کی این آئی اے حراست کی میعاد ختم ہونے پر پرنسپل اینڈ سیشن جج انجو بجاج چاندنا کے سامنے پیش کیا گیا۔میڈیا والوں کو عدالتی کارروائی کی کوریج کرنے سے روک دیا گیا، جو پٹیالہ ہائوس ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں اور اس کے آس پاس سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد کی گئی تھی۔اب تک این آئی اے نے اس معاملے میں 7 گرفتاریاں کی ہیں، جن کا تعلق جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ وائٹ کالر ملی ٹینسی کے ماڈیول سے ہے۔ڈاکٹر عمر النبی بارود سے بھری i20 کار چلا رہے تھے جس نے
10 نومبر کو لال قلعہ کے باہر دھماکہ کیا، جس میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ڈاکٹروں کے ایک گروپ کی قیادت میں ملی ٹینسی کا جدید ترین ماڈیول گزشتہ سال سے ایک خودکش حملہ آور کی تلاش میں مصروف تھا، جس میں عمر مبینہ کلیدی منصوبہ ساز تھا۔