عظمیٰ ویب ڈیسک
حیدرآباد/حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیکوریٹی حکام چوکس ہوگئے کیونکہ کل شب حکام کو تین فلائٹس کو نشانہ بنانے والے بم دھمکی کے ای میلس موصول ہوئے۔جن فلائٹس میں بم کی موجودگی کی دھمکی دی گئی،ان میں کیرالہ کے کنور سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو فلائٹ 6E-7178۔ فرینکفرٹ سے حیدرآباد آنے والی لوفتھانسا فلائٹ LH-752 اور لندن سے حیدرآباد آنے والی برٹش ایر ویز کی فلائٹ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، تینوں طیاروں کو شمس آباد آباد ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ معمول کے پروٹوکول کے مطابق، ایئرپورٹ حکام نے فوراً مسافروں کو طیاروں سے اتار کر آئسولیشن ایریاز میں منتقل کیا تاکہ حفاظتی جانچ کی جا سکے۔سکیورٹی ٹیموں بشمول بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے تینوں طیاروں کی مکمل جانچ کی۔ ایرپورٹ کے احاطہ میں اضافی سی آئی ایس ایف سکیورٹی عہدیدارتعینات کئے گئے۔ بعد ازاں یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔
حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر بم دھمکی کے ای میلس کے باعث ہلچل