عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی میں رات کے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کا اضافہ ہوا ہے لیکن یہ پھر بھی نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔حکام نے اتوار کو کہاکہ پہلگام جموں و کشمیر میں سب سے سرد ترین مقام تھا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سیلسیس پر رہا۔حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کی راجدھانی سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سیلسیس پر طے ہوا، جو گزشتہ رات کے مقابلے میں 3.2 ڈگری زیادہ تھا۔حکام نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم 0.8 ڈگری سیلسیس اور جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں 1.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس اور پلوامہ میں منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج موسم عام طور پر ابر آلود اور خشک رہے گا لیکن شمالی اور وسطی کشمیر کے اونچے علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔