عاصف بٹ
سنیچر کی شام کشتواڑ ضلع کے سرتھل علاقہ میں رونما ہوئے دلدوزسڑک حادثے میں7ماہ کی بچی سمیت ا یک ہی کنبے کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام سرتھل علاقہ میں شمشان موڈ کےقریب نجی گاڑی زیرنمبر DL5CE5634 کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی پر سے اسکا ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھااور گاڑی گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں ا یک ہی کنبے کے چار افراد لقمہ اجل بن گے۔ بتایاجارہاہےکہ یہ سبھی لوگ سرتھل میں واقع مندر میں درشن کرنے آئے تھے اور درشن کرنے کے بعد واپس گھر ڈوڈہ کی طرف لوٹ رہے تھے ۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق تین افراد کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی ہے جن میں سات ماہ کی بچی شامل ہےجبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قراد دیا۔مہلوکین کی پہچان رنجیت سنگھ ولد پورن سنگھ عمر37سال، انکی اہلیہ جیوتی دیوی عمر 34سال،رنجیت کمار کی 7ماہ کی عدم شناخت بچی او رنجیت کمار کے بھائی اوم پرکاش کی 21سالہ بیٹی سمرن کے طور ہوئی ہے ۔ سبھی مہلوکین کا تعلق ضلع ڈوڈہ کے دیسا علاقے کے ایک ہی کنبے سے بتایاجارہا ہے۔پولیس نے بھی مقدمہ درج کرکے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔اس حادثے پر سیاسی و سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ قائد حزب اختلاف سنیل شرما ،ایم ایل اے کشتواڑ شگن پریہار ،راجیہ سبھا ممبر سجاد کچلو ،کانگرس لیڈر جی ایم سروڑی اور پی ڈی پی لیڈر فردوس ٹاک نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔