عاصف بٹ
کشتواڑ/سنیچر کی شام کشتواڑ ضلع کے سرتھل علاقہ میں رونما ہوئے ایک دلدوز،دلخراش سڑک حادثے میں ا یک ہی کنبے کے چار افراد لقمہ اجل ہوئے ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام سرتھل علاقہ میں شمشان موڑکےقریب ایک نجی گاڑی زیرنمبر DL5CE5634 کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی ڈائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑٰ ی میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ سبھی افراد سرتھل میں واقعہ مندر میں درشن کرنے آئے تھے اور درشن کرنے کے بعد واپس گھر کو لوٹ رہے تھے ۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق تین افراد کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قراد دیا ۔ مہلوکین کا تعلق ضلع ڈوڈہ کے دیسہ علاقہ سے تھا۔پولیس حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
کشتواڑ کے سرتھل علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،ایک ہی کنبے کے چار افراد ازجان