ایجنسیز
نئی دہلی//مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گا اور ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بناتے ہوئے ایک الیکٹرانک نظام اس کی جگہ لے گا۔ مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں کہا کہ نیا نظام 10 مقامات پر نافذ کیا گیا ہے اور ایک سال کے اندر اسے پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا”یہ ٹول سسٹم ختم ہو جائے گا، ٹول کے نام پر آپ کو روکنے والا کوئی نہیں ہو گا، ایک سال کے اندر پورے ملک میں الیکٹرانک ٹول وصولی کا عمل نافذ ہو جائے گا،” ۔گڈکری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 10 لاکھ کروڑ روپے کے 4500 ہائی وے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔