عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہو رہا ہے یہ تشویشناک بات ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اور اس سمت میں اقدامات کیے جا رہے ہیں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے آن لائن منی گیمنگ کی برائی سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی سخت اقدامات کیے ہیں، اور اب عام لوگوں کو اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے پھیلائے جارہے ہیں اور ان پلیٹ فارموں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے، اس پر قابو پانے کے لیے سخت ضابطے بنانے کی ضرورت ہے۔
اشونی ویشنو نے کہا کہ اس سلسلے میں ہیلتھ کمیٹی اور دیگر محکموں کی طرف سے بہت اچھی تجاویز آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے تیزی سے پھیلائے جارہے ہيں، اور اس پر قابو پانے کی دفعات پر توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ لوگ بڑے پیمانے پر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے: اشونی ویشنو