عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے۔وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جموں خطے میں بھی سردی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جہاں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت8.1ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال 0.7°C، بھدرواہ 0.2°C، راجوری 1.4°C اور سانبہ2.5°Cرہے۔ کٹرہ 7.6°C جبکہ ادھم پور اور رام بن میں بالترتیب 4.0°C اور4.1°C** ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم اور صاف آسمان رات کے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی اہم وجہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 6 دسمبر سے سردی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 4 اور 5 دسمبر کو معمولی بہتری متوقع ہے۔
کشمیر میں سردی کی شدید لہر برقرار، شوپیاں سرد ترین علاقہ