بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے محکمہ خزانہ کے تحت مختلف محکموں میں ڈائریکٹر فائنانس،مالی مشیروں اور چیف اکاونٹس افسر سطح کے90 افسران کے وسیع تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں۔حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر فائنانس قانون، پارلیمانی امور و جسٹس راجیش تلوارکو تبدیل کرکے پرنسپل، شمالی زونل اکاونٹنسی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جموں ،ڈائریکٹرفائنانس محکمہ ٹرانسپورٹ امتیاز احمد وانی،کوڈائریکٹر ریسورسز محکمہ خزانہ،ڈائریکٹر فائنانس محکمہ اعلیٰ تعلیم عبدالمجید بٹ کو ڈائریکٹر فائنانس، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سیاحت و ثقافت کے ڈائریکٹرفائنانس ستنام سنگھ کو محکمہ آفات سماوی، ریلیف و باز آبادکاری تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر فائنانس کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔عمومی انتظامی محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس اشوک کمار کو محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کاڈائریکٹر فائنانس مقرر کیا گیا ہے، تاہم وہ الیکشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج برقرار رکھیں گے۔ محکمہ جل شکتی کے ڈائریکٹر فائنانس لطیف احمد پوسوال کو تبدیل کرکے محکمہ داخلہ ،زرعی یونیورسٹی کشمیر کے ڈائریکٹر فائنانس منظور احمد وانی،کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کا ڈائریکٹر فائنانس تعینات کیا گیا ۔زرعی یونیورسٹی جموں کے ڈائریکٹر فائنانس مدن لال کو تبدیل کرکے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر فائنانس تعینات کیا گیا ہے۔ وہ کوآپریٹو محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔محکمہ امور صارفین کے ڈائریکٹر فائنانس رامیش سنگھ، کو ، ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ ، بھرتی سمبھیال کو پرنسپل، ناردرن زونل اکاونٹنسی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جموں سے تبدیل کرکے زرعی یونیورسٹی جموں کا ڈائریکٹر فائنانس اور محکمہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فائنانس سکھونت کور کو تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم کا ڈائریکٹر فائنانس تعینات کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ آف جموں کشمیر و لداخ میں ڈائریکٹر فائنانس ہارون احمد بٹ کو زرعی یونیورسٹی کشمیر اور ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ کے ڈائریکٹر فائنانس نیرج گپتا کوجموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ڈائریکٹر فائنانس کا چارج دیا گیا ہے۔محکمہ آفات سماوی کے ڈائریکٹر فائنانس کلبوشن کمار کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر فائنانس کی مستقل ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر فائنانس انتخاب احمد شیخ کو محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور میں ڈائریکٹر فائنانس مقرر کیا گیا ہے ۔محکمہ فنڈز آرگنائزیشن کشمیر کے ڈائریکٹر فائنانس سید شبیر احمد کو تبدیل کرکے کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کشمیر میں ڈائریکٹر فائنانس اور محکمہ مال ڈائریکٹر فائنانس انول کمار ڈوگرہ کو محکمہ محنت و روزگار میں ڈائریکٹر فائنانس کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔محکمہ ایجوکیشن مائیگرنٹ سیل جموں کی فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائوٹس افسر ہرجیت کور کو تبدیل کرکے جموں پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں چیف پے اینڈ اکاونٹس آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ اپنا سابقہ اضافی چارج برقرار رکھیں گی۔ محکمہ داخلہ کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر منور گپتا کو تبدیل کرکے محکمہ جل شکتی میںفائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ آڈٹ جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر امت مہاجن کو تبدیل کرکے محکمہ میڈیکل سپلائز کارپوریشن میں فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر ، جبکہ محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ جموں کی ڈپٹی ڈائریکٹر پریم لتا پٹیال کوآڈٹ اینڈ انسپیکشن جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر رشیم دیپیکا کو محکمہ ٹورازم اینڈ کلچر میںفائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر مقرر کیا گیا ہے، اور محکمہ جیل ہیڈکوارٹر کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر امت کمار کو تبدیل کرکے جموں میونسپل کارپوریشن میں فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر تعینات کیا گیا ہے۔امپاکے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر درشن لال کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں محکمہ جموں کشمیرمنرلز میںفائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس جبکہ محکمہ جموں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر کاجل جسروتیا کو تبدیل کرکے محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر (سنٹرل)کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔محکمہ سوشل ویلفیئر جموں کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر آشو بیہل کو تبدیل کرکے جموں پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسرمقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ آڈٹ کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الحق کو تبدیل کرکے محکمہ ڈویژنل فنڈ آفس کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔جموں پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف پے اینڈ اکائونٹس افسر پون کمار کو تبدیل کرکے ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ میں فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسرمقرر کیا گیا ہے، جبکہ میڈیکل کالج کاکریال کا اضافی چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ محکمہ ہیلتھ سروسز جموں کی فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر دیپشکھا شرما کو تبدیل کرکے محکمہ جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں چیف پے اینڈ اکاونٹس افسر تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ پاور ٹرانسمیشن جموں کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر اشوک کمار کو تبدیل کرکے محکمہ ڈسٹرکٹ فنڈ آفس جموں میں فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر جبکہ جموں کشمیر میڈیکل سپلائز کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسرمحمد ارشد چودھری کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں میںفائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر تعینات کیا گیا ہے۔جموں کشمیرٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے فائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسرچودھری عمران محمود کو تبدیل کرکے محکمہ بیورو آف پبلک انٹرپرائزز (فائنانس ڈیپارٹمنٹ)میںفائنانشل ایڈوائزر/چیف اکائونٹس افسر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ہنڈی کرافٹس کارپوریشن کا اضافی چارج ان کے پاس برقرار رہے گا۔ رفعت آراکا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ ڈائریکٹر جے کے فنڈز آرگنائزیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ مہیش شرما، فنانشل ایڈوائزر/سی اے او ویشنو دیوی شرائن بورڈ، کو تبدیل کرکیامرناتھ شرائن بورڈ میں فنانشل ایڈوائزر/سی اے او تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ماہین یاسین، سینئر انسٹرکٹر اکاونٹنسی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کشمیر، کو جوائنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ اینڈ پنشنز کشمیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوزی آرا کو ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کشمیر سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ٹریجری لال منڈی میں ٹریجری آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آسیہ درابو کو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ اینڈ پنشنز کے عہدے سے تبدیل کرکے فنانشل ایڈوائزر/سی اے او سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں ایلا چودھری، کو فنانشل ایڈوائزر/سی اے او جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ تعینات کیا گیا۔ شفاعت احمد کو ڈائریکٹوریٹ آف اکاونٹس اینڈ ٹریجریز کشمیر سے تبدیل کرکے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ میں فنانشل ایڈوائزر/سی اے او کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ندیش خورشید کو چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر میں فنانشل ایڈوائزر/سی اے او مقرر کیا گیا ہے، اسحاق احمد پنڈت کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اکاونٹس اینڈ ٹریجریز میں جوائنٹ ڈائریکٹر سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔دیگر تقرریوں میں بلال احمد بلال کوٹریجری آفیسر ایڈیشنل ٹریجری ٹنکی پورہ جبکہ نمیشہ کو ڈپٹی کمشنر پراویڈنٹ فنڈ آفس جموں اور سٹیٹ ایمپلائز انشورنس سکیم کے اضافی چارج سمیت نئے عہدے فنانشل ایڈوائزر/سی اے او، ڈائریکٹوریٹ آف جموں کشمیرایمپلائز اسٹیٹ انشورنس سوسائٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ سبرینہ قدیر کو لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی میں فنانشل ایڈوائزر، تصوف امین کو جے کے ٹورازم کارپوریشن میں فنانشل ایڈوائزر ، سیدہ مباشرہ حسین کو جے کے پریزنس ہیڈکوارٹر میں فنانشل ایڈوائزر، ندھی گپتا، کو چیف پے اینڈ اکاونٹس افسر چیف انجینئر پاور کارپوریشن لمیٹڈ جموں، جوتیش سنگھ، کو چیف اکاونٹس افسر ڈسٹرکٹ فنڈ آفس کٹھوعہ ،رجنی گپتا کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں میں،آرزو خان کو جے کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ، یاسر عرفات کو آڈٹ اینڈ انسپکشن صریر احمد میر کو چیف اکاونٹس افسر ڈسٹرکٹ فنڈ آفس گاندربل، فرح انجم،کو پی ڈی ڈی جموں ، محمد شفیع وانی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ ، ونیت سنگھ کو مکمل وقتی بنیاد پر چیف اکاونٹس آفیسر جموں کشمیرہیلتھ سوسائٹی، الطاف حسین حجام کوڈسٹرکٹ فنڈ آفس سرینگر ،ریحانہ کو ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر جموں، محمد حنیف،کو ڈسٹرکٹ ٹریجری پونچھ ، محمد یاسین، کو انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ارشد احمد لون کو پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔شبانہ اظمین کو سینئر انسٹرکٹر نادرن زونل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جموں، محمد شفیق کو چی محکمہ تعمیرات عامہ پیر پنچال ، فرہاد صدیقی کو جموں کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ، شیوانی بھان کو جموں پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن ،۔ سندیپ سنگھ کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر،عبدالجلیل خان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اکائونٹس اینڈ ٹریجریز میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے انتظار میں رکھا گیا۔ ارشدالحق خان منہاس کو ڈسٹرکٹ فنڈ آفس شوپیان، اختر علی کو ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کشمیر، وکاس عطری کو فائنانشل کمشنر ریونیو ، ویویک عطری، کو جموں کشمیر سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی (آیوشمان)، شعیب محمد کو چیف محکمہ تعمیرات عامہ سینٹرل کشمیر،طلعت محمود خان کو ڈائریکٹوریٹ آف ایسٹیٹس ، سجاد احمد وانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر، بجٹ ڈویژن،محکمہ خزانہ اور مونیکا بھنڈاری کو چیف انجینئر جموں کشمیرپاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ، جموں میں منتقل کیا گیا۔ محمد سلیم، کو ڈسٹرکٹ فنڈ آفس پونچھ ، روشنا واحدجے کے انڈسٹریز لمیٹڈ، اختر حسین کو لوکل فنڈ آڈٹ اینڈ پنشنز، جموں، ظہور احمد کھانڈے کوسکول ایجوکیشن کشمیر، سجاد احمد کمارکو آڈٹ اینڈ انسپکشنز کشمیر، نہا تھاپاکو میٹروپولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی جموں، رفیق احمد شاہ کو سرینگر میونسپل کارپوریشن، مہر چندکو مستقل بنیادوں پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ،پریا بڈیال کو ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر، شبینہ کوثر کو بطور سینئر انسٹرکٹر نادرن زونل اکاونٹنسی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جموں، سونم سنگھ کو ڈسٹرکٹ ٹریجری افسر سانبہ ، اویس قادر جان کو ٹریجری افسر ایڈیشنل ٹریجری خانیار، محمد طارق ملک کو تبدیل کرکے اینٹی کرپشن بیورو جموں و کشمیر اور شبیر احمد زاگو، ڈسٹرکٹ ٹریجری افسر پلوامہ، کا اضافی چارج دیا گیا ہے کہ وہ چیف اکاونٹس افسر ڈسٹرکٹ فنڈ آفس پلوامہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔ اینی جموال کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم جموں اور جنک راج، کو تبدیل کرکے دفتر ڈویژنل کمشنر جموں میں تعینات کیا گیا ہے۔