عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے فریدآباد کے رہائشی کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دہلی دیکی دھماکے سے فوراً پہلے عمر ان نبی کو پناہ دی تھی۔
بیان کے مطابق، “دھوج، فریدآباد ہریانہ کے صوعیب کو کیس میں گرفتار ہونے والا ساتواں ملزم بنایا گیا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ صوعیب نے 10 نومبر کے کار بم دھماکے سے قبل عمر کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی تھی، جس میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
این آئی اے اس سے قبل کار بمبار عمر کے چھ دیگر قریبی ساتھیوں کو بھی کیس نمبر RC-21/2025/NIA/DLI کے تحت گرفتار کر چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق، ایجنسی خودکش حملے کے سلسلے میں مختلف شواہد کا پیچھا کر رہی ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں میں متعلقہ پولیس فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ اس بھیانک حملے میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کی مکمل سازش کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں ـ
این آئی اے نے دہلی دھماکہ کیس میں ملوث عمر ان نبی کے ساتھی کو گرفتار کر لیا