عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پنڈت نہرو کا یوم پیدائش ملک بھر میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ، “سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت !‘‘
نہرو ، جنہیں چاچا نہرو کے نام سے جانا جاتا ہے ، ہندوستان کی تحریک آزادی کی ایک اہم شخصیت تھے ۔ آزادی کے بعد انہوں نے ملک کی جمہوری اور سیکولر بنیاد قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کا وژن تعلیم ، سائنسی ترقی اور بچوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز تھا ۔کھرگے نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی میراث ایک ابدی روشنی کی طرح ہے جو ہندوستان کے نظریےاور ان کے ذریعے پروان کردہ آزادی جمہوریت ، سیکولرازم اور سائنسی طرز فکر پر مبنی اقدار کو روشن کرتی ہے راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا،ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے اپنی دور اندیش اور بے باک قیادت کے ذریعے آزاد ہندوستان میں آئینی اور جمہوری اقدار کی بنیاد رکھی اور ملک کو ایک نئی سمت دی۔
مودی، کھڑگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا