عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بڈگام ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار آغا سید منتظر نے نویں مرحلے کے بعد نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود پر2613ووٹوں کی نمایاں برتری حاصل کرلی ہے۔
پی ڈی پی کے منتظر مہدی کو اب تک11723ووٹ ملے ہیں، جبکہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود نے9110ووٹ حاصل کیے ہیں۔آغا منتظر نے 8ویں مرحلے بعد 2613ووٹوں کی واضح سبقت حاصل کرلی ہے۔آزاد امیدوار جبران ڈار 3137ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار نظیراحمد خان کو 2503ووٹ ملےہیں۔