مشتاق الاسلام
پلوامہ // لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق کار کے سٹیئرنگ وہیل سے ملنے والے جسمانی حصے کا ڈی این اے ڈاکٹر عمر کی والدہ کے نمونے سے میچ کر گیا، جس سے اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔
اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کی شب قوئل پلوامہ میں ڈاکٹر عمر کا رہائشی مکان بارودی مواد استعمال کرکے منہدم کر دیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوران شب زوردار دھماکے کی آواز سنی،جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ فوج نے ڈاکٹر عمر کے دومنزلہ رہائشی مکان کو منہدم کردیا ہے۔ادھر پولیس نے بھی قوئل پلوامہ میں ڈاکٹر کے مکان کو مہندم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
لال قلعہ واقعہ: سیکورٹی فورسزنےڈاکٹر عمر کاگھر منہدم کردیا