عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سپیشل جج انسداد بدعنوانی پلوامہ نور محمد میر نے محکمہ دیہی ترقی کے ایک سابق جونیئر انجینئر کو 25 سال پرانے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سرکاری سروس ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے جرم میں سزا سنائی۔مقدمہ، ایف آئی آر نمبر 24/2000 کے تحت اس وقت کے ویجیلنس آرگنائزیشن کشمیر (اب اینٹی کرپشن بیورو) کے تحت درج کیا گیا، ملزم کی سروس بک اور تاریخ پیدائش میں ہیرا پھیری سے اس کی سروس کی مدت میں غیر قانونی طور پر توسیع کی گئی۔دو دہائیوں پر محیط تفصیلی ٹرائل کے بعد عدالت نے ملزم کو قصوروار پایا اور اسے سات سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکومت کو ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے 3,52,760 روپے کا جرمانہ بھی کیا۔