اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع صدر مقام کپوارہ سے 11کلو میٹر دور گوگلوسہ ترہگام میں پیر کی صبح شر پسند عناصر نے ایک مقامی شہری طارق احمد شاہ کے دھان کے انبار میں آگ لگا کر اس کے سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر دیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق پیر کی صبح کو گوگلوسہ کے کھیتو ں میں آگ نمودار ہوئی اور جب مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے ،تب تک دھان کے انبار آگ کے شعلو ں کی نذر ہوگئے تھے اور اس میں کچھ نہیں بچا تھا۔متاثرہ کسان کا کہنا ہے کہ 4روز قبل میں نے دھان کے فصل کی کٹائی ختم کی تھی اور اس میں ہزارو ں روپے خرچہ آگیا تھاجبکہ میری سال بھر کی کمائی یہی تھی اور ہمارے گھر کے کھانے کے وسائل اس دھان کی فصل سے پورے ہوتے تھے لیکن شر پسند وں نے ایسا بز دلانہ کام کر کے میرے ارمانو ں پر پانی پھیر دیا ۔انہو ں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ا س دوران مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متا ثرہ کسان کو نقصان کا بھر پور معاوضہ دیا جائے کیونکہ مذکورہ کسان کے چھوٹے چھو ٹے بچے ہیں۔