Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

تحصیل بنی کے دور دراز علاقوں میں ناقص موبائل نیٹ ورک سے صارفین پریشان | ڈیجیٹل بحران سے صحت، تعلیم اور کاروبار پر براہ راست اثر نیٹ ورک کی تلاش میں لوگ پہاڑوں پر جانے پر مجبور ، عوام نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا

Towseef
Last updated: July 14, 2025 12:06 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس
بنی//ضلع کٹھوعہ کی پہاڑی تحصیل بنی کے متعدد دیہی اور دور افتادہ علاقے آج بھی موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں پورا ملک ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے دعوے کر رہا ہے، وہیں بنی کے درجنوں دیہات اب بھی نیٹ ورک کے اشاروں کو ترس رہے ہیں۔علاقے کے مکینوںبالخصوص طلباء، مریضوں اور چھوٹے کاروباری طبقے نے ناقص موبائل نیٹ ورک کو ایک ’ڈیجیٹل بحران‘ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موبائل سگنلز کی کمی سے نہ صرف عام زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ اہم مواقع، طبی سہولیات، اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی غیر موجودگی کا سب سے خطرناک پہلو طبی ایمرجنسی میں سامنے آتا ہے۔ کسی حادثے یا اچانک بیماری کی صورت میں ایمبولینس بلانے یا قریبی ہسپتال سے رابطہ کرنے میں شدید دقت آتی ہے۔ کئی واقعات ایسے بھی پیش آئے ہیں جہاں رابطے کی کمی کے باعث مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔طلباء نے بتایا کہ وہ نہ تو آن لائن کلاسز میں شامل ہو پاتے ہیں، نہ ہی تعلیمی مواد ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور نہ ہی امتحانات کے فارم آن لائن بھرنے کی سہولت میسر ہے۔ نتیجتاً وہ شہری علاقوں کے طلباء سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ایک طالب علم جعفر فرید نے کہاکہ ’ہمیں تعلیم حاصل کرنے کے لئے کئی کلومیٹر دور پہاڑی چوٹیوں پر جانا پڑتا ہے تاکہ تھوڑا بہت نیٹ ورک مل سکے‘۔مقامی دکانداروں اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ آج کے دور میںیو پی آئی اور آن لائن پیمنٹ کا استعمال عام ہو چکا ہے، لیکن ان کے علاقے میں نیٹ ورک کی غیر موجودگی کی وجہ سے وہ ڈیجیٹل لین دین سے محروم ہیں۔ایک دکاندار محمد عرفان نے کہاکہ ’’اکثر صارفین پیمنٹ کے لئے گوگل پے یا فون پے استعمال کرتے ہیں، لیکن نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نقدی کا سہارا لینا پڑتا ہے، جو ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا‘۔مکینوں نے کہا کہ آج کے دور میں موبائل کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ کوئی عیاشی نہیں بلکہ ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ وہ لوگ جو صرف ایک کال کرنے کے لئے پہاڑوں پر چڑھنے پر مجبور ہیں، وہ خود کو ڈیجیٹل بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے۔تحصیل بنی کے جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں لوانگ (بڈھیال)، سرتھل، بھرموتہ، سندرون، ستی، چنڈیار، ڈھگر، دھمان، ڈوگن وغیرہ شامل ہیں۔لوانگ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 10 ہزار کی آبادی مناسب نیٹ ورک سے محروم ہے۔ علاقے میں بی ایس این ایل موبائل ٹاور کی غیر موجودگی کو اس بحران کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔سماجی کارکن مدثر علی نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ’ہم کوئی لگڑری نہیں مانگ رہے، ہم صرف اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں۔ ناقص نیٹ ورک نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے‘۔اسی طرح مقامی نوجوان انکش ٹھاکر نے کہاکہ ’اگر فوری طور پر ٹاورز نصب نہ کئے گئے اور نیٹ ورک کو بہتر نہ بنایا گیا تو یہ مسئلہ ایک سنگین بحران بن جائے گا‘۔علاقہ مکینوں نے مقامی ایم ایل اے، ایس ڈی ایم اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں اور جلد از جلد موبائل ٹاورز کی تنصیب اور نیٹ ورک کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی ڈیجیٹل انڈیا کے نعرے کو زمینی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتی ہے تو بنی جیسے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنا ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

خطہ چناب

نویوگ ٹنل حادثے میں مہلوک شخص کی نماز جنازہ میں ادا والدہ سمیت کنبے کے تین افراد جی ایم سی اننت ناگ میں مستحکم

July 16, 2025
خطہ چناب

ضلع رام بن میں ہلکی بارشں سے عام لوگوں اور زمینداروں کو راحت قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری ،11ہزار امرناتھ یاتریوں کا آرپار سفر

July 16, 2025
خطہ چناب

رام بن اور بانہال میں سڑک حادثات میں1ازجان ،5زخمی | ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?