عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کرشی وگیان کیندر، بڈگام نے کل اپنی 12ویں سائنسی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی۔جسکی صدارت زرعی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایکسٹینشن پروفیسر (ڈاکٹر) ریحانہ حبیب کانٹھ نے کی۔ انہوں نے کسانوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور دیہی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ KVK کے قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ FPOs جیسے اقدامات کو خود انحصاری زراعت کے لیے پائیدار ماڈل کے طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے اور مارکیٹ کے روابط کو بڑھانے، آب و ہوا کے لیے لچکدار طریقوں کو اپنانے، اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ سائنسی مشورے حقیقی وقت میں نچلی سطح تک پہنچیں۔اس موقع پر معززین کی جانب سے ’مٹی کے کیمیائی تجزیے‘ سے متعلق کتابچے اور ’فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن کے چیلنجز اور رکاوٹیں‘، ’ٹراؤٹ فارمنگ: ibtidahiaurmahireenkeliyeamlirehnuma‘ پر کتابچے کا اجراء کیا گیا۔