Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

تھنہ منڈی – راجوری سڑک کی کشادگی کے سلسلے میں غیر ضروری تاخیر اسلام پور کے مکینوں کا زبردست احتجاج،کمپنی کے خلاف جم کر نعرے بازی

Mir Ajaz
Last updated: May 22, 2025 11:11 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی// راجوری، تھنہ منڈی اور بفلیاز کو جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر سڑک کی کشادگی اور مرمت کا کام شدید تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، جس کے خلاف اسلام پور، تھنہ منڈی کے مکینوں نے شدید احتجاج درج کیا۔ مظاہرین نے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (BRO) اور ٹی بی پی کمپنی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تعمیری کام میں غیر سنجیدگی پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی خستہ حالی اور جاری تعمیری کام کی سست رفتاری نے ان کی روزمرہ زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرد و غبار اس قدر شدید ہے کہ گرمیوں میں بھی مکین کھڑکیاں اور دروازے کھولنے سے قاصر ہیں، جب کہ بچے اور بزرگ بیمار پڑ رہے ہیں۔ مقامی آبادی نے الزام عائد کیا کہ نہ تو سڑک پر بلیک ٹاپنگ کی جا رہی ہے اور نہ ہی گرد و غبار کم کرنے کیلئے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنان نے بھی اس تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2021 میں اس منصوبے کا آغاز دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی اور BRO کے اشتراک سے ہوا تھا، جسے دو سال میں مکمل ہونا تھا تاہم، مذکورہ کمپنی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گئی، جس کے بعد BRO اور ٹی بی پی کمپنی نے ذمہ داری سنبھالی، مگر سست روی اب بھی برقرار ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں ایسے حالات میں جینے پر مجبور کیا جا رہا ہے جیسے وہ کسی جرم کی سزا بھگت رہے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندے اور مرکزی حکومت سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے کو جلد مکمل نہ کیا گیا تو اس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو طویل مدتی مشکلات کا سامنا رہے گا بلکہ یہ تاخیر علاقے کی معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ، BRO اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے مغل روڈ کی مرمت اور کشادگی کا کام تیز کریں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو اور اس تاریخی شاہراہ کی افادیت برقرار رکھی جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
تازہ ترین
چنار کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
تازہ ترین
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

نوشہرہ کے متعدد دیہات کی عوام کا بی آر او کے خلاف احتجاج چار سال سے ادھورے پڑے سڑک منصوبے پر عوام برہم،توجہ کی اپیل

May 22, 2025
پیر پنچال

اڑی سڑھوتی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار آمد ورفت متاثر ،شہریوں نے فوری مرمت کا مطالبہ کیا

May 22, 2025
پیر پنچال

ڈی سی پونچھ نے سکول کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سہولیات کا معائنہ، قومی سطح پر میڈل جیتنے والے طالب علم کو سراہا گیا

May 22, 2025
پیر پنچال

نوشہرہ میں بی جے پی کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد مقامی تاجروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?