Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان نے اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا: منوج سنہا

KU Admin
Last updated: May 21, 2025 5:12 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز پاکستان کی سرحد سے متصل پونچھ ضلع میں حالیہ گولہ باری کے متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مکمل بحالی کا وعدہ کیا۔
متاثرہ خاندانوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ جانوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی گئی ہے اور زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’اگرچہ کسی بھی معاوضے سے انسانی جان کا نعم البدل ممکن نہیں، مگر ہم نے اپنی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کی ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ہم نے ان علاقوں میں بنکر اور دیگر حفاظتی ڈھانچے کی ضرورت کا جائزہ بھی لیا ہے، جس پر سیکیورٹی فنڈز کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔‘ایل جی نے مزید کہا کہ کئی گھروں اور دیگر ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور انتظامیہ ایک جامع بحالی منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
پہلگام حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، ایل جی منوج سنہا نے بھارتی فوج کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا:’پاکستان کی حالیہ اشتعال انگیزی، جیسا کہ پہلگام حملے میں دیکھنے کو ملی، کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی عسکری مرکز ہماری پہنچ سے باہر نہیں۔ حملے کے صرف تین دن بعد ہی پاکستان نے بین الاقوامی مداخلت کی فریاد شروع کر دی تھی۔‘
ایل جی نے کہا کہ بھارت امن کا حامی ملک ہے، لیکن اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر متاثرین کی بحالی میں سرگرم ہیں، اور گولہ باری میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا، ’میں پاکستان کی شیلنگ میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ کئی لوگ زخمی ہوئے، جن کا فوری علاج حکومت نے کروایا۔ ہم نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو باعزت زندگی کی جانب لوٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔‘
ایل جی سنہا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:’ پاکستان کی طرف سے کی گئی شیلنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ انفرادی اور اجتماعی بنکرز بڑی تعداد میں تعمیر کئے جائیں گے، اور پونچھ اسپتال کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔”
اس سے قبل، ایل جی سنہا نے پونچھ بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے پاکستان میں نو دہشت گردی کے مراکز کو تباہ کیا۔ صرف تین دن میں دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا اور عالمی برادری کی طرف دوڑ پڑا۔ پوری قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترین

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?