Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان کوئی دھرمشالہ نہیں | سپریم کورٹ کا سری لنکا کے شہری کے پناہ مانگنے پر سخت تبصرہ

Towseef
Last updated: May 19, 2025 11:56 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//عدالت عظمی نے پیر کے روز ایک غیر ملکی شخص کے ذریعہ ہندوستان میں پناہ حاصل کرنے کے لیے داخل کی گئی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ ہندوستان کوئی دھرمشالہ نہیں ہے۔ دراصل ایک سری لنکائی شہری نے ہندوستان میں پناہ کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں اس کی جان کو خطرہ ہے۔ سری لنکائی شہری ویزا پر ہندوستان آیا تھا، لیکن گزشتہ 3 سالوں سے وہ غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے)کے تحت جیل میں بند ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے سری لنکائی شہری کی عرضی پر سماعت کی۔ بنچ نے اس دوران کہا کہ ہندوستان کوئی دھرمشالہ نہیں ہے، جہاں دنیا بھر سے پناہ گزینوں کو رکھا جا سکے۔ سری لنکائی شہری کو 2015 میں لبریشن ٹائیگرس آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای)سے منسلک ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایل ٹی ٹی ای ایک وقت سری لنکا میں فعال دہشت گرد آرگنائزیشن تھا۔بہرحال سری لنکائی شہری کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس دیپانکر دتہ نے سوال کیا کہ کیا ہندوستان کو دنیا بھر سے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنی ہے؟ ہم 140 کروڑ لوگوں کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ کوئی دھرمشالہ نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ سے غیر ملکی شہریوں کا استقبال کر سکیں۔ عدالت نے پوچھا کہ آخر اسے ہندوستان میں رہنے کا کیا حق ہے؟ اس پر عرضی دہندہ کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ پناہ گزیں ہے اور اپنے ملک میں اس کی جان کو خطرہ ہے۔وکیل نے عدالت کو مطلع کیا کہ سری لنکائی تمل ویزا لے کر ہندوستان آیا تھا۔ اس کی بیوی اور بچے ہندوستان میں بس گئے ہیں۔ وہ تقریبا 3 سالوں سے حراست میں ہے اور جلاوطنی کا عمل شروع نہیں ہوا۔ عرضی دہندہ کے وکیل نے آئین کے آرٹیکل 21 اور 19 کا حوالہ دیا۔ اس پر عدالت نے واضح کیا کہ آرٹیکل 19 صرف ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے، غیر ملکی شہری اس کے دائرے میں نہیں آتے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سری لنکائی شہری کسی دیگر ملک میں پناہ لینے کی کوشش کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?