Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال | قوم ایک درد مند محسن سے محروم ہوگئی : مولانا سعید احمد حبیب

Towseef
Last updated: May 7, 2025 12:01 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

حسین محتشم

پونچھ // معروف عالم دین، جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے بانی و مہتمم، اور دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم مولانا غلام محمد وستانوی علیہ الرحمہ کے انتقال پر تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ کا ایک ہنگامی اجلاس تنظیم کے مرکزی دفتر میں صدر تنظیم مولانا سعید احمد حبیب کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے اکثر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں مولانا مرحوم کی علمی، دینی اور روحانی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں مولانا سعید احمد حبیب نے کہا کہ مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال پوری ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے قلیل مدت میں ملت کو ہزاروں مدارس، مساجد، مکاتب، علماء ، حفاظ، اور دینی مراکز عطا کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے کالج، میڈیکل و انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس، لاء کالج اور ٹیکنیکل ادارے بھی قائم کیے۔ انہوں نے قرآنی مسابقات کے ذریعے ملک بھر میں پیغامِ قرآن عام کیا۔اس موقع پر تنظیم کے سینئر نائب صدر مولانا فتح محمد اور خزانچی قاری محمد صدیق احمد نے بھی مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔تنظیم نے حالاتِ حاضرہ کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کی افراتفری یا گھبراہٹ سے گریز کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اور رجوع الی اللہ کا راستہ اختیار کریں۔ تمام اراکین نے اتحاد و اتفاق، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملت کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ملک ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رہے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مولانا کے جانشین مولانا محمد حذیفہ وستانوی اور جملہ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی جائے۔ صدر تنظیم نے مولانا محمد حذیفہ وستانوی کے لیے دعائیہ اور حوصلہ افزا کلمات ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے عظیم والد کے علمی و روحانی مشن کو جاری رکھیں گے، اور تمام علماء کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو آگے بڑھائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں خطرات کے پیش نظر ہمہ جہت فعال تیاری لازمی : چیف سکریٹری
کشمیر
نسبل سمبل میں آبادی خوف زدہ تیندئوں کی پریڈ
کشمیر
صفاپورہ میں خاتون کے قتل کا معمہ ۔24 گھنٹوں میں مجرم سلاخوں کے پیچھے
کشمیر
بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈھانچوں کی تعمیر ترقیاتی کمشنر کولگام کی محکموں کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت
کشمیر

Related

پیر پنچالتازہ ترین

مینڈھر پونچھ میں شدید بارشیں ،متعدد مکانات کانقصان

July 18, 2025
پیر پنچال

بلنائی مڈل سکول کی خستہ حال عمارت اور اساتذہ کی شدید قلت بارش میں چھت ٹپکنے سے صورتحال خراب ،بچوں کی جان اور مستقبل کو خطرہ

July 17, 2025
پیر پنچال

کھنیالکوٹ تھنہ منڈی میں 22 سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے قتل تدفین کے دوران پیش آیا افسوسناک واقعہ، رشتہ دار پر قتل کا الزام،تحقیقات شروع

July 17, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں گزشتہ 15روز میں260گاڑیوں کے چالان ۔43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصولہ گیا:اے آر ٹی او

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?