Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

جموں وکشمیر: پاکستانی فوج کی ایل او سی پر مسلسل ساتویں بار بلا اشتعال فائرنگ، بھر پور جواب دیا گیا

KU Admin
Last updated: May 1, 2025 10:49 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جموں و کشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلا کسی اشتعال کے ایک بار پھر کپوارہ، اوڑی اور اکھنور سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات جوانوں نے اس خلاف ورزی کا موثر جواب دیا۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا۳۰ /اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر کے کپوارہ، اوڑی اور اکھنور کے سامنے لائن آف کنٹرول کے پار بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس کا فوری اور موثر جواب دیا۔تاہم کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان منگل کو ہاٹ لائن پر بات چیت کے باوجود تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ ایل او سی کے پر فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا تھا جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔
جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تازہ ترین سلسلہ 24 اور 25 اپریل کی رات کو کپوارہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں شروع ہوا اور اگلے دنوں کے دوران یہ سلسلہ شدید تر ہوتا گیا۔25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوجیوں نے کشمیر ایل او سی کے ساتھ کئی سیکٹروں میں فائرنگ کی اور پھر 26 اور 27 اپریل کو یہ سلسلہ جاری رہا اور بارہمولہ کے بونیار اوڑی علاقے میں نوگام میں توتماری گلی اور رام پور کے مقابل ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب کپوارہ اور پونچھ اضلاع میں دوبارہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اور اس کے بعد 28 اور 29 اپریل کی درمیانی سب کپوارہ، بارہمولہ اور اکھنور میں ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع دیہات میں رہنے والے لوگ زیر زمین بینکروں کی صفائی، کھیتوں کی فصلیں کاٹنے اور کسی بھی ممکنہ صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اگلا لمحہ کیا لائے گا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر زمین بینکروں کی صفائی کریں تاکہ خدا نخواستہ گولہ باری یا فائرنگ کی صورت میں ہم اپنی جانیں بچا سکیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر 3,323 کلومیٹر طویل سرحد قائم ہے، جس میں سے 221 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور 744 کلومیٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) جموں و کشمیر میں واقع ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری
تازہ ترین
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین

Related

پیر پنچالتازہ ترین

ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترین

بیروہ میں سڑک حادثہ، صفائی کرمچاری لقمہ اجل

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی: اُوڑی میں خواتین و بچے شدید نفسیاتی دباو کے شکار

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?