Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر لگانے میں کامیاب

KU Admin
Last updated: April 4, 2025 10:50 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ راجیہ سبھا نے جمعرات کی توسیعی نشست میں دیر رات کو وقف (ترمیمی) بل، 2025 اور مسلمان وقف (منسوخی) بل، 2025 پر بحث مکمل کرنے کے بعد، جمعہ کی علی الصبح اپوزیشن اراکین کی طرف سے پیش کردہ تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے دونوں بل کو 95 ووٹوں کے مقابلے 128 ووٹوں سے منظور کرلیا۔

ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی سیوا کی ترمیمی تجویز کو بھی اکثریتی ووٹوں کے ذریعے مسترد کر دیا۔ اس تجویز کے حق میں 92 اور مخالفت میں 125 ووٹ آئے۔

اس کے ساتھ ہی اس بل کو پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی۔ لوک سبھا میں اسے پہلے ہی پاس کیا جا چکا ہے، جہاں اس کے حق میں 288 ووٹ پڑے تھے جبکہ 232 اراکین نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کے متعدد ارکان نے بل کے تقریباً ہر آرٹیکل میں ترامیم کی تجویز پیش کی تھی لیکن ایوان نے ان تمام تجاویز کو صوتی ووٹوں سے مسترد کر دیا۔

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے رات 1:15 بجے بل پر تقریباً 13 گھنٹے طویل بحث کا انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں لایا گیا ہے بلکہ مسلم کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقف املاک میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات اور ملک بھر کے دیگر متعلقہ فریقوں کی زیادہ سے زیادہ تجاویز کو بل میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسودہ بل اور اصل بل کے فارمیٹس کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت نے تمام متعلقہ فریقوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کے کاغذات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ وقف بورڈ ایک قانونی ادارہ ہے اس لئے ایسے اداروں کا سکیولر ہونا ضروری ہے۔ اس لیے اس میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ چند دیگر لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے لیکن وہ اکثریت میں نہیں ہوں گے اور وقف بورڈ کا انتظام مسلمانوں کے پاس رہے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک بھر سے کئی وفود نے وقف بورڈ میں اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام طبقات کو نمائندگی دے کر بل کو جامع بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے مسلمانوں کو فائدہ ہونے والا ہے اور اپوزیشن کو غیر ضروری طور پر لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔

ان کے جواب کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔

ترمیمی تجاویز کانگریس کے ناصر حسین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے پی سندھوش کمار اور جان برٹاس، سی پی آئی (ایم) کے اے اے رحیم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے وی سیواداسن، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی فوزیہ خان، ڈی ایم کے کے تروچی سیوا، کنی موجھی، آئی یو ایم ایل کے عبدالوہاب اور سی پی آئی کے پی پی سنیر نے دی تھیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?