Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان کی اصل طاقت اتحاد میں ہے | مسلمانوں کے خلاف زیادتی ناقابل برداشت:اجیت پوار

Towseef
Last updated: March 22, 2025 11:30 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

ممبئی//مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے ایک افطار پارٹی کے دوران مسلمانوں کے حق میں بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے اتحاد کی علامت ہے اور ہمیں کسی بھی تقسیم پسند طاقت کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی ہولی منائی ہے، اب گڑی پڑوا اور عید آنے والی ہے، یہ تمام تہوار ہمیں مل کر منانے چاہئیں کیونکہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔اجیت پوار نے مسلمانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا بھائی اجیت پوار آپ کے ساتھ ہے۔ جو کوئی بھی ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو آنکھ دکھائے گا یا دو فرقوں میں جھگڑا کروا کر امن خراب کرے گا، اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔انہوں نے رمضان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ صرف ایک مذہب تک محدود نہیں ہے بلکہ انسانیت، قربانی اور خود احتسابی کی علامت ہے۔ رمضان ہمیں صبر و ضبط سکھاتا ہے اور ضرورت مندوں کے درد کو سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ روزہ نہ صرف جسم بلکہ ذہن اور روح کو بھی پاک کرتا ہے۔اجیت پوار کے اس بیان کو بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے متنازعہ تبصرے کا کرارا جواب سمجھا جا رہا ہے۔ رانے نے حال ہی میں کہا تھا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی فوج میں ایک بھی مسلمان نہیں تھا۔ اجیت پوار سے جب رانے کے بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لیڈروں کو عوامی سطح پر ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جو فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھی ہے۔ اورنگزیب کی قبر پر تنازع کے بعد ناگپور میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔اجیت پوار کے اس بیان کو سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بھی لیڈروں سے محتاط زبان استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک وزیر کی حیثیت سے ہمیں راج دھرم ادا کرنا چاہئے اور آئین کے تحت سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گانٹہ مولہ بارہمولہ میں ایل جے ایچ پی نہر سے تیسرے شخص کی نعش بھی برآمد، علاقہ ماتم کناں
تازہ ترین
وادی کشمیر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی موسمی ایڈوائزری جاری
تازہ ترین
جموں کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا ، مرکز اس کیلئے وعدہ بند :منوج سنہا
برصغیر
وزیر اعلیٰ نےآج اُس بے بسی کا تجربہ کیا جس کا روزانہ ہر کشمیری کو سامنا کرنا پڑتا ہے: میرواعظ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترین

ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?