Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ہائی جیک ہونے والی جعفر ایکسپریس | 155 مسافروں کو بچا یا گیا | 27 اغوا کار ہلاک

Towseef
Last updated: March 12, 2025 11:16 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

اسلام آباد//پاکستان میں بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافرٹرین جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کے ذریعہ ہائی جیک کیے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں کم از کم 27 جنگجوؤں کو ہلاک اور 155 مسافروں کو بچا لیا گیا۔رپورٹ میں بتایا کہ نو بوگیوں والی یہ ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے خیبر پختونخواہ میں پشاور جا رہی تھی، جب راستے میں اس پر حملہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز باقی مغویہ افراد کی بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند، جن میں سے بعض نے خودکش جیکٹیں پہن رکھی تھیں، مسافروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ یرغمالیوں کی وجہ سے سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بازیاب کرائے گئے مسافروں نے ہائی جیک ہونے والی ٹرین سے اپنی بحفاظت رہائی پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور فوج اور ایف سی اہلکاروں کی سکیورٹی کاوشوں کو سراہا۔دریں اثناء ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں میں چلنے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا گیا۔علاوہ ازیں ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن تک مسافر ٹرین فی الحال نہیں چل رہی ہے ۔ قبل ازیں، ایک ریلوے اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح جعفر ایکسپریس کے 57 مسافروں کو ہوائی جہاز سے کوئٹہ پہنچایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی دستوں کی کارروائی کے بعد دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں بٹ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 زخمی مسافروں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ حملہ آور افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سمیت بین الاقوامی ہینڈلرز سے رابطے کے لیے سٹیلائٹ فون استعمال کر رہے تھے اور خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے ، اس لیے آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی گئی۔حملہ آوروں نے ریلوے ٹریک پر بم حملہ کیا اور ٹرین میں داخل ہونے سے پہلے انجن پر فائرنگ کی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ متاثرہ ٹرین افغانستان ایران سرحد کے نزدیک ایک دور افتادہ، پہاڑی علاقے میں ہائی جیک کر لی گئی تھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

بین الاقوامی

حکومت مخالف مظاہرے | کینیا میں 11افراد ہلاک

July 9, 2025
بین الاقوامی

ٹیکساس سیلاب | ہلاکتیں 100سے متجاوز

July 9, 2025
بین الاقوامی

فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی | ٹرمپ اور نیتن یاہو کامنصوبے میں پیش رفت کا اشارہ

July 9, 2025
بین الاقوامی

برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیر ٹرانسپورٹ کی خود کشی

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?