Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

منٹو کے حس جمال کا محور ذاتِ انسانی اور جوہرِ انسانی ہے:پروفیسر انور پاشا

Towseef
Last updated: March 2, 2025 10:23 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ منشی نول کشور یادگاری خطبے میں معروف ادبی نقاد اور دانشور پروفیسر انور پاشا نے منٹو کی جمالیات کے عنوان سے ایک پر مغز اور فکرانگیزخطبہ پیش کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں جمالیات کے نظری مباحث اور سعادت حسن منٹو کے جمالیاتی پہلوں کو انتہائی گہرائی اور بصیرت کے ساتھ پرکھا ۔انہوں نے منٹو کی تحریروں میں پوشیدہ انسانی نفسیات، معاشرتی تضادات، طبقاتی تصادم اور معاشرے کی حقیقی صورت حال کو اجاگر کرنے کی منفرد صلاحیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس حوالے سے انہوں نے منٹو کو ایک مشاق صیقل گر قرار دیا جو قاری کے حس جمال کی صیقل گری کرتا ہے کیوں کہ وہ ایک ایسے انسان کا نقش گر ہے جو بظاہر مکروہ اور بدطینت ہے لیکن باطن میں ازلی و ابدی انسانی جوہر سے مالامال ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ منٹو کے حس جمال کی گردش کا محور ذاتِ انسان اور جوہرِ انسان کے عرفان پر ہے۔ منٹو کی جمالیات صرف الفاظ کی خوبصورتی تک محدود نہیں، بلکہ وہ ایک ایسا آئینہ ہے جو معاشرے کے چہرے پر موجود داغوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ منٹو کے یہاں جمالیات کا تصور روایتی تصور جمال سے مختلف ہے کیوں کہ ہر منظر ناظر کے لیے مختلف تناظر رکھتا ہے، لہذا منٹو ناظر کی حیثیت سے خوبصورتی کو تلخ حقائق میں ڈھونڈتا ہے اور یہی اس کی عظمت ہے۔ بظاہر مکروہ اور بد طینت و بداعمال انسانوں میں وہ عرفان ذات اور جوہر ذات کے اعلی مظاہر تلاش کرتا ہے۔فاضل مقرر نے کہا کہ منٹو کے کردار محض کاغذی کردار نہیں ہیں، بلکہ وہ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اورمنٹو کا ہر کردار اپنی مکمل انفرادیت کے ساتھ سامنے آتا ہے۔صدر شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر کوثر مظہری نے صدارتی خطاب میں موضوع پر مہمان مقرر کی گرفت اور موضوع کے قابل فہم اظہار کی ستائش کی۔ خطبے کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں خطاب کو انتہائی معلوماتی اور فکری اعتبار سے مالا مال قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خطاب نے منٹو کے فن کو نئے زاویوں سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا اور اس کے افسانوں میں پنہاں فکری گہرائی اور اعلی انسانی اقدار کو سمجھنے میں مدد دی۔ صدر شعبہ نے طلبا کو شکیل الرحمن کی کتاب منٹو شناسی کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا اور منٹو فہمی کے حوالے سے اس کتاب کو بے حد اہم قرار دیا۔اس یادگاری خطبے کے کنوینر پروفیسر سرورالہدی نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ خطبے کے آغاز میں منشی نولکشور کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی ادبی اور اشاعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?