Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان کی تعمیر و تشکیل میں اردو کی خدمات لازوال:سلمان خورشید

Towseef
Last updated: February 15, 2025 11:09 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//جنگ آزادی اور ہندوستان کی تعمیر و تشکیل میں اردو کی لازوال خدمات کا ذکر کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان خورشید نے کہا کہ جب ہندوستان کی جنگ آزادی اور اس کی تعمیر و تشکیل کی جب بھی بات ہوگی اردو کا ذکر ضرور ہوگا کیوں کہ اردو کے بغیر جنگ آزاد ی کا ذکر ادھورارہے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ رات وزارت اطلاعات و نشریات کے سابق جوائنٹ ڈائرکٹر اور ماہنامہ آجکل اردو کے سابق مدیر حسن ضیاکی کتاب اردو صحافت اور ادب کا اجراکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اردو اور اردو صحافت نے جنگ آزادی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیوں آزادی کی جتنی بھی مشعلیںروشن ہوئیں، وہ اردو کی ہی تھیں اور جتنے بھی نعرے لگائے گئے وہ اردو کے ہی تھے۔انہوں نے اردو کو درپیش چیلنج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اردو زندہ ہے اور زندہ رہے گی لیکن اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اردو زبان یا اردو صحافت کس طرح زندہ ہے۔ انہوں نے حسن ضیاکی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی وکیل بھی ہو اور وکیل صحافی بھی تو بات میں وزن پیدا ہوجاتا ہے اور بات کو مستحکم اور مدلل انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔معروف صحافی اور نئی دنیا کے مدیر شاہد صدیقی نے اردو صحافت کے اہم کردار کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو اردو صحافت نے ہی زندہ رکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک امر ہے کہ اردو اب ایلیٹ کلاس کی زبان نہیں رہی لیکن دوسرے طبقے نے اردو کو زندہ رکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ جنگ آزادی کے وقت پورے ملک کی زبان اردو تھی اور جنگ آزادی کی تحریک میں اردو نے ہی پورے ملک کو جوڑ رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ جنگ آزادی میں سب سے زیادہ امتحان اردو صحافت نے دیا ہے اور آزادی کے بعدبھی اردو صحافت ہی سب سے زیادہ امتحان دے رہی ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی سے پہلے دیگر زبان کے اخبارات انگریزوں کی کاسہ لیسی کرتے تھے، اسی طرح آزادی کے بعد بھی حکومت کے لئے کام کرتے رہے لیکن اردو صحافت ہی تھی جس نے عوام کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔ انہوں نے اردو کے زندہ رہنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ اردو کل بھی زندہ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی زندہ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ زبان مر جاتی ہے جو تبدیلی قبول نہیں کرتی اور اردو تبدیلی قبول کرنے والی زبان ہے۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے اردو کی بدحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اردو والوں کی بے حسی کی وجہ سے اردو سمٹتی جارہی ہے اور حکومت سے زیادہ اردو والے اس کی بدحالی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے سی آر پی ایف کی 20 نئی بٹالینز کی منظوری دے دی

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترین

امر ناتھ یاترا: 13 دن میں دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے کئے درشن، یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?