عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/حکام نے مبینہ طبی لاپرواہی کے معاملے کے بعد شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک نجی اسپتال کے ایک آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا ہے، جہاں ایک خاتون، جو کان کی سرجری کے لیے داخل تھی، مبینہ طور پر اس کی بچہ دانی نکال دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون حکیم ثنااللہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے ذریعے علاج کر رہی تھی اور ہسپتال میں اس کے کان کا آپریشن ہونا تھا۔ لیکن، ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے ڈاکٹر مبینہ طور پر آپریشن انجام دیا ۔عوامی احتجاج کے بعد حکام نے شدید کوتاہی کی پاداش میں ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا۔
حکام کے مطابق اس معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور عملے کو ان کے موقف کی وضاحت کے لیے نوٹس بھیجے گیا ہے ۔ اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور ایس اے رینا نے کہاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جو بھی قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
طبی عملے کی لاپرواہی ،سوپور کے نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا