Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امریکہ میں ہندوستانی شہری ہراساں، حکومت کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس

Towseef
Last updated: February 5, 2025 10:45 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر ہراساں اور ملک بدر کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت ہندکو اس واقعہ کے خلاف سخت اعتراض کرنا چاہئے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے، جس پر کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے)حکومت نے امریکہ کو سخت جواب دیا تھا اور اس کے سفیروں کو دی جانے والی سہولیات تک روک دی تھی۔ اس بار بھی حکومت ہند کو ایسا ہی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا، “امریکہ میں ہندوستانیوں کو ہتھکڑیاں لگاکر اور ذلیل کرکے نکالے جانے کی تصاویر دیکھ کر، ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ مجھے دسمبر 2013 کا وہ واقعہ یاد ہے جب ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکہ میں ہتھکڑی لگائی گئی تھی اور اسٹرپ سرچ کیا گیا تھا۔ خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ نے امریکی سفیر نینسی پاول سے سخت احتجاج درج کرایا تھا۔ کھیڑا نے کہا، “یو پی اے حکومت نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ میرا کمار، سشیل کمار شندے اور راہل گاندھی جیسے لیڈروں نے ہندوستان کے دورے پرآئے امریکی کانگریس کے وفد (جارج ہولڈنگ، پیٹ اولسن، ڈیوڈ شوائیکرٹ، راب ووڈال اور میڈلین بورڈلو) سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے امریکہ کی اس کارروائی کو ‘قابل مذمت’ قرار دیا۔ حکومت ہند نے امریکی سفارتخانے کو فراہم کی جانے والی سہولیات واپس لے لی تھیں، جن میں سفارت خانے کے اہلکاروں کے لیے کھانے اور شراب کی رعایتی درآمد کی اجازت بھی شامل تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے امریکی ایمبیسی کے اسکول کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔انہوں نے کہا، وزیرخارجہ جان کیری نے دیویانی کھوبراگڑے کے ساتھ سلوک پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ امریکی انتظامیہ نے سکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ کو فون کیا اور امریکہ کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025
برصغیر

منریگا کی اجرت کانگریس کا اضافہ اور 15 دنوں میں ادائیگی کا مطالبہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?