Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل، اوسط 57.86 فیصد ووٹنگ

KU Admin
Last updated: February 5, 2025 8:44 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ کے اختتام تک اوسطاً 57.86 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا مجموعی طور پر قومی راجدھانی میں صبح سے ہی پرامن طور پر ووٹنگ ہوئی صدر دروپدی مرمو، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا، وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال نے آج ای وی ایم کا بٹن دبایا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر وجے دیو اور دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے بھی اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کیا۔

ووٹنگ کے دوران کالکاجی اسمبلی حلقہ کے ماڑی پور میں ایک پولنگ بوتھ پر وی وی پیٹ میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل تقریباً 15 منٹ تک روک دیا گیا۔ کالکاجی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار الکا لامبا نے اس پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سیلم پور میں مسلم خواتین پر برقعہ پہن کر جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ اس پر بی جے پی کارکنوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس کے علاوہ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور اوکھلا اسمبلی سے امیدوار امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،رات 18.00 بجے ووٹنگ ختم ہونے تک، سب سے زیادہ ضلع وار ٹرن آؤٹ شمال مشرقی دہلی میں 63.83 فیصد رہا جبکہ جنوبی دہلی میں 53.77 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔ ضلع وار ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا:

ضلع…………………………… ووٹنگ فیصد (اوسط)

وسطی دہلی …………….55.81 فیصد

مشرقی دہلی …………….60.11 فیصد

نئی دہلی…………54.37 فیصد

شمالی دہلی …………………………..57.24 فیصد

شمال مشرقی دہلی ……………..63.83 فیصد

شمال مغربی دہلی…………58.05 فیصد

شاہدرہ……………………………61.35 فیصد

جنوبی دہلی ……………….55.72 فیصد

جنوب مشرقی دہلی…………53.77 فیصد

جنوب مغربی دہلی …………58.86 فیصد

مغربی دہلی …………….57.42 فیصد

مصطفی آباد سیٹ پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 66.68 فیصد جبکہ قرول باغ سیٹ پر سب سے کم 47.40 فیصد ٹرن آؤٹ ہوا۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی، اے اے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

منصفانہ اور ہموار ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے 30,000 سے زیادہ پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں دہلی بھر میں تعینات کی گئی ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی ملک کی دو ریاستوں میں دو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ ہوئی۔ 17.00 بجے تک تمل ناڈو کی ایروڈ (مشرقی) اسمبلی سیٹ کے لیے 64.02 فیصد اور اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ کے لیے 65.35 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اُردو خبرنامہ || دن کی اہم ترین خبریں || 19 جولائی 2025 || کشمیر عظمی
ملٹی میڈیا
پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین

Related

تازہ ترینسپورٹس

ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا

July 19, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025
تازہ ترینکشمیر

بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?