Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر محمد افضل وانی انتقال کر گئے سجاد شاہین کا مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت، سیاسی ،سماجی ، دینی اور ملازم تنظیموں کا رنج و صدمہ کا اظہار

Towseef
Last updated: January 1, 2025 11:33 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// سابقہ ایگریکلچر آفیسر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر ضلع نائب صدر برائے رامبن محمد افضل وانی ساکنہ بنکوٹ بانہال مختصر علالت کے بعد بدھ کی صبح قریب چھ بجے صدر ہسپتال سرینگر میں رحلت کر گئے ہیں انہیں صحت کی خرابی کے بعد منگل کی رات سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ 81 برس کے تھے اور انہیں بدھ کی دوپہر بعد چھاناڑ بنکوٹ گاؤں میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اور ان کے جنازے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ان کی رحلت پر سیاسی ،سماجی ، دینی اور کئی ملازم تنظیموں نے اپنے رنج و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے خصوصاً ان کے بڑے بیٹے ریٹائرڈ لیکچرار عبد القیوم وانی اور غلام محی الدین وانی ملازم محکمہ پی ایچ ای کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ سے دعا کی گئی ہے۔ مرحوم خواجہ محمد افضل وانی اپنے علاقے کے ایک بااثر ، شریف النفس، ملنسار ،کم گو اور صوم و صلوٰۃ کے پابند شخص تھے اور اپنی ملازمت سے سبکدوشی کے بعد وہ سیاست سے جڑے رہے اور نیشنل کانفرنس کے سینئر اور بالغ النظرسیاسی لیڈر کے طور جانے جاتے تھے۔ممبر اسمبلی بانہال حاجی سجاد شاہین یہ خبر سنتے ہی جموں سے بانہال پہنچے اور اپنے رفقاء کے ہمراہ سیدھے بنکوٹ جاکر سوگوار کنبے سے تعزیت کی اور ان کی دھاڑس بندھائی۔ ان کے ہمراہ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر طارق احمد ڈار اور دیگر کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی بانہال حاجی سجاد شاہین نے مرحوم محمد افضل وانی کی خدمات اور ان کی انسانیت کیلئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد افضل وانی دنیائے سیاست اور دیگر امورات پر گہری نظر رکھنے والے ایک سرگرم اور باخبر شخصیت کے مالک تھے اور سیاسی دور اندیشی ، ایثار اور فداکاری میں پورے علاقہ بانہال میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا اور ان کی رحلت سے بانہال ایک قد آور ، شریف النفس ، معتبر اور مثبث سیاسی نظریات کے حامل ایک اچھے لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد افضل وانی ان کے صلاح و مشورہ کار تھے اور روز اول سے ہی انہوں نے سیاسی میدان میں ان کی رہنمائی اور رہبری کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اللہ رب العزت سے ان کی جنت نشینی کی دعا کی ہے اور سوگوار کنبے کے ساتھ اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔مرحوم کی رحلت پر اساتذہ ، لیکچرار وں ، پی ایچ ای ملازمین ، پی ایچ ای ڈیلی ویجرس ایسوسیشن سمیت کئی سرکاری ملازمین کی انجمنوں نے لواحقین کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار کنبے سے اپنی بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اللہ الغفار سے مرحوم محمد افضل وانی کے روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس صدمہ سے نکالنے کیلئے مالک کائنات کے حضور دعا کی ہے۔ مرحوم محمد افضل وانی کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی ان کے گھر بنکوٹ بانہال میں ہفتے کے روز انجام دی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سمبل مارکیٹ بانڈی پورہ میں شبانہ آتشزدگی، 12 دکانیں اور 4 رہائشی مکانات خاکستر
تازہ ترین
شوپیاں کے کیلر میں تیز آندھی سے درخت گرنے کا واقعہ لڑکی جاں بحق، والد زخمی
تازہ ترین
حالات بہتری کی جانب،پونچھ میں 12روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال
پیر پنچال
شوپیاں میں دو ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ وع گولہ بارود سمیت گرفتار
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک

May 19, 2025
خطہ چناب

مدرسہ جامعہ حفصہ منڈکباس کھڑی میں بچیوں کی ردا پوشی اور دینی اجتماع

May 19, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں خونخوار جنگلی جانوروں کی دہشت : گذشتہ چند ماہ کے دوران آدھ درجن سے زائد افراد کو زخمی درجنوں مال مویشی کو بنایا نوالہ

May 18, 2025
خطہ چناب

ریچھ کے حملے میں خاتون سمیت2زخمی،ہسپتال میںزیر علاج

May 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?