Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

یوپی پولیس انکائونٹر میں 5افراد ہلاک، کئی دیگر گرفتار

Towseef
Last updated: December 24, 2024 11:40 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

لکھنو//یوپی پولیس گزشتہ 24گھنٹوں میں مغربی یوپی سے لے کر مشرقی یوپی تک مجرموں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کیے گئے انکاونٹر میں 5 افراد کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 دیگر کو پیر میں گولی لگی ہے۔ پیر کی صبح پیلی بھیت سے شروع ہوا انکانٹر کا سلسلہ میرٹھ سے ہوتے ہوئے لکھن اور منگل کی صبح غازی پور میں ختم ہوا۔ واضح ہو کہ پیلی بھیت میں پنجاب سے بھاگ رہے 3 خالصتانی دہشت گردوں کو یوپی-پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد میرٹھ میں کامیڈین سنیل پال اور مشتاق خان کے اغوا کے ملزمین کو انکاونٹر میں گولی مار کر لنگڑا کر گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد راجدھانی لکھن میں بینک کا لاکر توڑنے والے گینگ کے ساتھ انکاونٹر ہوا۔ منگل کی صبح غازی پور میں ملزمین کے ساتھ ہوئے تصادم میں 2 ملزمین ہلاک ہوئے، جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان تینوں میں سے بھی ایک کو گولی لگی ہے۔واضح ہو کہ انڈین اوورسیز بینک کے چنہٹ برانچ میں اتوار کو قریب 40 لاکر توڑ کر لوٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ان ملزمین کا پولیس سے 24 گھنٹے کے اندر 3 دفعہ تین الگ الگ مقامات پر مڈبھیڑ ہوا۔ لوٹ میں شامل 3 مجرموں کے ساتھ پہلے لکھن میں پولیس کی مڈبھیڑ ہوئی۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ان میں سے ایک کو مڈبھیڑ کے دوران گولی لگی تھی۔ پولیس کی گرفت میں آئے تینوں ملزمین کی پہچان اروند کمار، بلرام اور کیلاش کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تینوں پڑوسی ریاست بہار کے رہنے والے ہیں۔ ان گرفتار ملزمین سے جانکاری ملی کہ ان کے 4 ساتھی اور تھے جو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس بھاگے ہوئے ان چاروں مجرمین کو بھی تلاش کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پولیس کی ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی کہ لکھن کے چنہٹ میں انڈین اورسیز بینک میں لاکر توڑ کر جو واردات کو انجام دیا گیا تھا اس کی پلاننگ پنجاب کے جالندھر جیل میں ایک سال پہلے بنی تھی۔ واردات میں شامل کیلاش اور وپن ایک ساتھ جالندھر جیل میں بند تھے جہاں ان دونوں نے واردات کو انجام دینے کی سازش رچی تھی۔ واضح ہو کہ اس واردات کو انجام دینے والوں کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دبوچنے میں کامیاب ہو گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?