Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

راجیہ سبھا میں تعطل برقرار | کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

Towseef
Last updated: December 11, 2024 10:53 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی
نئی دہلی//راجیہ سبھا میں بدھ کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور امریکی سرمایہ کار جارج سوروس کے درمیان تعلقات کو لے کر زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے پہلے بھی اسی معاملے پر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ پہلے التوا کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان میں وقفہ سوال شروع کرنے کی کارروائی شروع کی تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان تیز آواز میں بولنے لگے۔قائد ایوان جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ممبران گاندھی اور سوروس کے تعلقات کو لے کر مشتعل ہیں۔ یہ تعلقات ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ یہ تعلقات ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ان تعلقات کی حقیقت جاننے کا حق ہے، اس لیے ایوان میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔ نڈا نے کہا کہ کانگریس اس مسئلہ پر بحث سے بچنے کے لئے ملک کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے اس لئے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن آئینی اداروں پر حملہ کر رہی ہے اور ان کی توہین کر رہی ہے۔ اپوزیشن نے آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کی کبھی عزت نہیں کی اور ایوان کے اندر اور باہر مسلسل توہین آمیز سلوک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سرمایہ کار سوروس کا آلہ کار بن چکی ہے اور اس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے۔ اس دوران ایوان میں دونوں فریقوں کی طرف سے شور شرابہ اور نعرے بازی ہوتی رہی۔ مسٹر ہری ونش دونوں فریقوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے رہے لیکن ہنگامہ بڑھتا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی جمعرات تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی رہی
یو این آئی
نئی دہلی//لوک سبھا میں بدھ کو کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ امریکی تاجر جارج سوروس کی آڑ میں اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے، جس کے بعد ایوان میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث اور ہنگامہ آرائی سے ایوان میں خلل پڑا، جس کی وجہ سے کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔وقفہ صفر کے دوران، مسٹر گوگوئی نے منی پور کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے حکومت پر ریاست کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا یا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کب منی پور کا دورہ کریں گے، وزیر داخلہ کب منی پور میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں اطلاعات دیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جارج سوروس کا نام لیا جا رہا ہے۔جب گوگوئی نے یہ کہا تو کانگریس کے اراکین شور مچانے لگے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر برائے صنعت وتجارت پیوش گوئل نے کہا کہ کانگریس قیادت کا جارج سوروس کے ساتھ کیا گٹھ جوڑ ہے۔ ملک کو درپیش سنگین مسائل کانگریس نے پیدا کیے ہیں۔ گوئل کے یہ کہنے کے بعد کانگریس کے اراکین مزید مشتعل ہوگئے۔ وہ ایوان کے وسط میں آگئے اور انہوں نے شور مچانا شروع کردیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ اراکین اپنی اپنی نشست پر کھڑے ہو کر شور مچانے لگے۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سندھیا رائے نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

مودی کو پہلگام حملہ، آپریشن سندور، ٹرمپ کے بیان پر جواب دینا چاہیے: کھڑگے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیراور لداخ کے سرکاری اسکولوں میں طلباءکے داخلوں میں کمی: مرکز

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

’حملےکے تین دن قبل کھولی گئی تھی بائسرن وادی ،ایک نجی ٹور آپریٹر بغیر اجازت کے کام کر رہا تھا‘ صرف دراندازی باقی، مقامی ملی ٹینسی تقریباً ختم:منوج سنہا

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?