Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ دوسرے روز بھی جاری | سنبھل ، منی پور تشدد اور اڈانی معاملے پرجے پی سی کے قیام کا مطالبہ

Towseef
Last updated: November 27, 2024 10:58 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کی صبح11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جیسے ہی دوپہر 12بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، سماج وادی پارٹی (ایس پی)اور دیگر اپوزیشن ارکان نے سنبھل میں تشدد کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج شروع کردیا۔ ایس پی ارکان شور مچاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور سنبھل کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکا دو جیسے نعرے لگانے لگے۔ اس دوران کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردپوار)اور ترنمول کانگریس کے ارکان بھی اپنے اپنے مقامات پر کھڑے ہوکر ایس پی ارکان کے نعروں کی حمایت کررہے تھے۔اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سیکیانے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔ دلیپ نے شور مچانے والے اپوزیشن ارکان سے بار بار درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر جائیں اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلنے دیں لیکن اپوزیشن ارکان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو اظہار خیال کا موقع دیا جائے گا، وہ اپنے اپنے مقامات پر جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ ایوان کا وقت بہت قیمتی ہے اور پورا ملک اسے دیکھ رہا ہے۔ ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر دلیپ سیکیا نے ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ادھرراجیہ سبھا میں اپوزیشن اراکین نے دہلی میں امن و امان کی صورتحال، اتر پردیش کے سنبھل اور منی پور میں تشدد اور اڈانی کی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے آج زبردست شوروغل کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی اور وقفہ صفر میں خلل پڑا صبح 11.30 بجے پہلے التوا کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے شور مچانا شروع کر دیا۔ مسٹر دھنکڑ نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اسلوبی سے ایوان کی کارروائی کوچلانے میں تعاون کریں۔اس دوران جب کانگریس کے جے رام رمیش اور پرمود تیواری نے بولنے کی کوشش کی تو چیئرمین نے ہدایت دی کہ وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہ لیں۔ جب دراوڑ منیتر کزگم کے تروچی شیوا نے نظام پر سوال اٹھانے کی اجازت مانگی تو مسٹر دھنکڑنے کہا کہ نظام کا سوال افراتفری میں نہیں اٹھایا جا سکتا۔ سب سے پہلے اراکین کو پرسکون کرنا ہوگا۔ اس پر ایوان میں کہرام مچ گیا۔ ہنگامہ آرائی کی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
پیر پنچال
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں 
تازہ ترین
کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں

Related

برصغیر

پی یو سی اے کابہار کے طلا ب کیلئے50کروڑروپے کے سکالرشپ کااعلان

July 21, 2025
برصغیر

۔2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے | تمام 12مجرم 19سال بعد بری

July 21, 2025
برصغیر

اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے

July 21, 2025
برصغیر

پارلیمانی کام کاج | برلاکا ارکان پارلیمنٹ سے تعمیری بحث پر زور

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?