Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

میونسپل کونسل بانہال کے ڈیلی ویجر خاکروب کام چھوڑ ہڑتال پر مستقل ہوئے بغیر ہی کئی ڈیلی ریجر ریٹائرمنٹ کو پہنچے، بچوں کا مستقبل تاریک

Towseef
Last updated: November 18, 2024 11:03 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// جموں و کشمیر میں عوامی سرکار کے وجود میں آتے ہی مختلف محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجر اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج اور ہڑتالوں پر اتر آنا شروع ہوئے ہیں اور امید اور مانگ کرتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس حکومت ان کی مستقلی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع میونسپل کونسل بانہال میں کام کرنے والے کیجول لیبر صفائی کرمچاریوں نے بھی اپنی مانگوں کو لیکر پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت کی کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے اور انہوں نے میونسپل اور ایس ڈی ایم کے مشترکہ احاطے میں اپنی مانگوں کو لیکر نعرے بلند کئے۔ تین سو روپئے روزانہ کی قلیل رقم پر کام کرنے والے دہاڑی دار صفائی کرمچاریوں نے بتایا کہ وہ پچھلے پندرہ سے بیس سال سے کام اپنا کام بغیر کسی ناغہ یا چھٹی کے انجام دے رہے ہیں مگر انہیں مستقل کرنے کے بارے میں ابھی تک کسی بھی سرکار اور محکمہ بلدیات کے حکام نے کچھ بھی نہیں سوچا ہے اور اس سمت میں کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر عارضی ملازم مستقل ہوئے بغیر ہی اپنی ریٹائرمنٹ کو پہنچ رہے ہیں جبکہ کئی ملازمین ریٹائر بھی ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کار سرکار انجام دینے کیلئے وہ بائیس سال پہلے گھروں سے خالی ہاتھ نوکری کرنے آئے تھے اور اب مستقل نوکری کی امیدیں ٹوٹ گئی ہیں اور وہ اب مستقلی کے بغیر ہی ریٹائرمنٹ کوپہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس نا انصافی نے ان کے بچوں کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور فیس نہ ہونے سے بچوں کو سکولوں سے نکالا جاتا ہے اور گھر گرہستی کو چلانے میں وہ قرض کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میونسپل کونسل بانہال اور رام بن میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں کو جلد از جلد مستقیل کرنے کے احکامات صادر کریں اور ان کی اب تک کی سروسز کا انہیں پورا پورا فائدہ دیا جائے تاکہ مستقبل کے حوالے سے ان کی پریشانیوں کا خاتمہ ہو سکے ۔اس سلسلے میں بات کرنے پر ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل بانہال ذوالفقار ملک نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ڈیلی ویجر صفائی کرمچاریوں کا معاملہ جائز ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل باڈیز جموں کو ان کی مانگوں کے حوالے سے لکھا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کے دیرینہ مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل جلد ہی نکالا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ بانہال میں صفائی و ستھرائی کیلئے مستقل صفائی کرمچاری کام کر رہے ہیں اور قصبہ میں آج سے شروع ہوئی ڈیلی ویجروں کی ہرتال سے صفائی اور ستھرائی میں کوئی کمی واقع ہونے نہیں دی جائیگی۔

حکومت احتجاجی صفائی کرمچاریوںسےبات کرے:منجیت سنگھ

وجے پور//اپنی پا رٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے وجے پور اور سانبہ ضلع میں صفائی کرم چاریوں کی طرف سے اٹھائی گئی شکایات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔سابق وزیر نے ضلع سانبہ کے رام گڑھ اور وجے پور میں صفائی ستھرائی اور بکھرے ہوئے کچرے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا “سفاری کرم چاری اپنے مطالبے کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں جس کے لیے حکومت کی طرف سے ایک انسانی نقطہ نظر کی ضرورت ہے اور ان کا حقیقی مطالبہ پورا کیا جائے”۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہے جہاں سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر بکھرے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور رہائشی علاقوں میں ہڑتال کی وجہ سے جمع کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے کا کام نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج کرنے والے لوکل اربن باڈی کی صفائی کرم چاری تک پہنچیں اور اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سری نگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی، 5 مکان خاکستر
تازہ ترین
خیبر کشمیر سپر لیگ :2025 فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری
سپورٹس
کیپیکس پلان | محکمہ کھیل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ
سپورٹس
پونچھ میں پاکستانی شیل تباہ
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

ایس ڈی ایم گول کا پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد

May 20, 2025
خطہ چناب

پرائمری سکول نادر چک ببڑوتہ زون بٹوت ایک سال سے پینے کے پانی سے محروم معصوم بچے پانی کے بغیر، محکمہ پی ایچ ای ڈوڈہ پر پائپ لائن منقطع کرنے کا عوامی الزام

May 20, 2025
خطہ چناب

رام بن ضلع میں شبانہ تیز ہوائیں ،کوئی نقصان نہیں | قومی شاہراہ پردوطرفہ ٹریفک بلا خلل جاری

May 20, 2025
خطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک

May 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?