Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

اسلوبِ تربیت۔۔۔ ایک اجمالی جائزہ محاسبہ

Towseef
Last updated: November 18, 2024 10:50 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عبداللطیف تانتر ے

قولِ صادق ہے کہ ہر بچہ فطرتِ سلیم پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر اس کے والدین اُسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بناتے ہیں۔ آج تک کی گئی تمام تر تحقیق جو بچوں کی کُلہم ترقی کے لئے محرکات سے متعلق سرانجام پائی ہے، یہی بات باور کراتی نظر آرہی ہے کہ بچے پرورش کے حساب سے ہی اپنی کارکردگی دِکھاتے ہیں۔ درج بالا سطور کے تناظر میں بچوں کی بہتر یا ناقص کارکردگی خالصتاً پروش دہندگان کے تربیتی اسلوب پر منحصر ہے۔ بچوں کے پرورش دہندگان میں بنیادی اِکائی اُن کے والدین ہیں اور ثانوی اکائیاں جیسے مدرسہ اور سماج بھی بچوں کی کارکردگی کو بہت حد تک متاثر کرتے ہیں تاہم ان اکائیوں کا تعین بھی پہلی اکائی کے حدِ اختیار میں آتا ہے۔ جیسے ایک نومولود فطرت سلیم سے ودیعت ہوتا ہے ویسے ہی والدین کا پچوں کے تئیں بہترین تربیت کا خواہاں ہونا ایک فطری عمل ہےلیکن اسکے باوجود بھی آج کے ترقی یافتہ دور میں بچوں کی اکثریت اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظہربنتی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ ماضی قریب وبعیدکے مقابلے میں آج کے بچوں کو کافی زیادہ مماثل اور فعال وسائل دستیاب ہیں۔ ماضی میں تربیت کے وسائل کی قلت کے باوجود اسلوب تربیت پر لوگ نازاں تھے اور آج کا اسلوب تربیت ہی اس دور کےلئے لمحہ فکریہ بن چکا ہے۔ اسکی سب سے اہم وجہ یہ ہےکہ تربیت دہندگان نے اسلوب تربیت کی ترجیحات میں پھیر بدل کیاہے۔ آج کی پرورش کا محور و مقصد حصول دنیا کے سوا کچھ بھی نہیں اور اس نہج پر چل کر مادہ پرستی نے پورے عالم کو اپنی گرف میں لپیٹ لیا ہے۔

عالمی تناظر میں یہ مسئلہ اس وقت بامِ عروج پر ہے۔ بظاہرآج کی ترقی یافتہ دنیا کے لوگ مادی وسائل کی فراوانی سے سرشار ہیں اور ان کی نسلوں کو دنیا داری کی تمام تر آسائشیں بہم ہیں تاہم وہاں کی پرورش یافتہ اور زیر پرورش نسلیں مادی دنیا کی حصول یابی کو اپنا مقصدِ حیات بناچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے لوگ خاندانی نظام کے فقدان، اخلاقی اور سماجی اقدار کی پستی کے سبب نفسیاتی طور مفلوج ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ رجحان ترقی پذیر دنیا پر بھی مسلط ہوتا جارہا ہے اور یہاں اس کو والہانہ قبولیت بھی مل رہی ہے۔ اس پیچیدہ اور سنگین بحران سے بچنے کیلئے جہاں دنیا کی ساری موجودہ تہذیبیں اپنے اپنے ادیانی فلسفوں کی طرف رجوع کرتی نظر آ رہی ہیں وہیں دین اسلام میں موجود فلسفہ تربیت کی طرف رجوع کر نا ناگزیر بن چکا ہے۔

اسلامی تعلیمات میں یہ بات روزروش کی طرح عیاں ہے کہ تربیت کا اسلوب نوعِ انسانی کی ایسی پود تیار کرنا ہے جو خلق کو خالق کی خوشنودی کیلئےراحت و تسکین فراہم کرے۔ اگرچہ دنیا میں موجود باقی تہذیبیں اسلوبِ تربیت کے اسلامی اصول کی پابند نہیں لیکن مسلمان معاشرے کو اپنی شانِ رفتہ بحال رکھنے کے لئے مادہ پرستی پر مبنی تربیت کے تمام تر اصولوں سے بیزار ہو کر اسلوبِ تربیت کا اسلامی اصول اپناکر اپنے معاشرے کے ساتھ ساتھ پوری عالم ِ انسانیت کے لئے دائمی اور ابدی تربیت کا نمونہ پیش کرنا چاہئے۔ اسلامی تربیتی نصاب انسانی شخصیت میں بگاڑ کے تین بڑے اسباب کی نشاندہی کرتا ہےاور یہ تینوں یعنی نفس، شیطان اور منافقین، انسان کو بھلائی سے روکتے ہیں اور برائی کی رغبت دلاتے ہیں اور یہی نصاب انسان کو متذکرہ شر سے بچنے کی سبیل بھی پیش کرتا ہے۔ ان اسبابِ شر سے بچنے کے لئے انسان کو اپنے اندر ودیعت کئے گئےداعئ حق کو پہچاننا ہوگااور اپنا ربط ایسے لوگوں سے بڑھانا ہوگا جو ایمان سے سرشار بھلائی کا حکم دینے والے اور برائی سے روکنے والے ہوں۔ اگر آج کے اس بگڑتے ہوئے جدید معاشرے کو مزید بگاڑ سے بچنا ہے تو یہ اسلوبِ تربیت ہی بچاؤ کی صورت پیدا کرسکتا ہے کیونکہ یہی وہ لائحہ عمل ہے جس سے انسان کی فطرت سلیم کی حفاظت ممکن ہے اور اگر تربیت دہندگان اس امر پر کامل یقین کے ساتھ عامل ہوجاتے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب اس نہج پرپرورش پانے والی نسلیں اخروی کامرانی کے ساتھ ساتھ دنیاوی ترقی کے ایسے منازل طے کرینگی جس کا تصور آج کی ترقی یافتہ دنیا کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔
رابطہ۔7006174615

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
تعلیم و ثقافت

ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?