Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! پوشیدہ مگر بڑھتا ہوا خطرہ | ڈیجیٹل نو سر بازی انٹرنیٹ کی دنیا کا سیاہ چہرہ فکرو فہم

Towseef
Last updated: November 1, 2024 9:07 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عبدالحلیم منصور

دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے بے شمار سہولتیں فراہم کی ہیں، وہیں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال نے ہماری زندگیوں میں کچھ ان دیکھے اور خطرناک چیلنج بھی متعارف کرائے ہیں۔ انہیں چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج ’’ڈیجیٹل نو سر بازی‘‘ ہے۔ دراصل ڈیجیٹل نو سر بازی ایک ایسی کارروائی ہے جس میں سائبر کرمنلز کسی فرد کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس یا شناخت پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ اس میں ہیکرز کے ذریعے ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹس، سوشیل میڈیا پروفائلز یا کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر لی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مالی نقصان، شناخت کی چوری اور بلیک میلنگ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ڈیجیٹل نو سر بازی کے لیے سائبر کرمنلز مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تاکہ ڈیجیٹل نو سر بازی کو کامیاب بنایا جا سکے۔ ان میںفشنگ (Phishing) ایک دھوکہ دہی پر مبنی حربہ ہے ،جس میں سائبر مجرم جعلی ای میلز یا
ویب سائٹس کے ذریعے صارف کو ایسا پیغام بھیجتے ہیں جو اصلی لگتا ہے۔ اس پیغام میں حساس معلومات جیسے پاسورڈز، بینکنگ ڈیٹیلز وغیرہ طلب کی جاتی ہیں۔ اس طرح صارف اپنی معلومات خود سے ان مجرموں کو دے دیتا ہے۔اسکے بعد دوسرا طریقہ مال ویئر ہے جو نقصان دہ سافٹ ویئر ہے جسے کمپیوٹر یا موبائل میں انسٹال کیا جاتا ہے۔ یہ خاموشی سے آپ کا ڈیٹا چوری کرتا ہے۔ اسی طرح، اسپائی ویئر ایسے سافٹ ویئر ہوتے ہیں جو آپ کی نگرانی کرتے ہیں اور ذاتی معلومات چوری کرتے ہیں۔ یہ دونوں تکنیکیں کسی بھی سسٹم کی جڑوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔جبکہ رینسم ویئر ایک خاص قسم کا مال ویئر ہے جو آپ کے ڈیٹا کو لاک کر دیتا ہے اور پھر ڈیٹا واپس دینے کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہ سائبر ہائی جیکنگ کا ایک سنگین طریقہ ہے جو آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔پھر ایک حربہ سوشل انجینئرنگ ہے جس کا مقصد نفسیاتی طریقوں سے متاثرہ شخص کو اس بات پر آمادہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ خود اپنی ذاتی معلومات فراہم کر دے۔ یہ حربہ زیادہ تر فون کالز، میسجز یا ای میلز کے ذریعے استعمال ہوتا ہے۔ ایک اور طریقہ سم ہائی جیکنگ ہے جس میں ہیکرز متاثرہ فرد کے موبائل نمبر کا جعلی سم حاصل کر لیتے ہیں اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
ڈیجیٹل نو سر بازی پر فوری اقدامات:
اگر آپ کو لگے کہ آپ ڈیجیٹل نو سر بازی کا شکار ہو چکے ہیں تو فوراً درج ذیل اقدامات کریں،بینک اور دیگر اداروں کو اطلاع دیں تاکہ وہ آپ کے اکاؤنٹس کو بلاک کر سکیں۔
پاسورڈ تبدیل کریں اور اپنے اکاؤنٹس میں دوہری تصدیق (Two-Factor Authentication) کو فعال کریں تاکہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔سم بلاک کروائیں اگر سم ہائی جیکنگ کا شبہ ہو۔سائبر کرائم سیل میں رپورٹ درج کروائیں تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔
احتیاطی تدابیر :
ڈیجیٹل نو سر بازی سے بچنے کے لیے چند عملی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں، جیسے مضبوط پاسورڈز بنائیں اور انہیں وقتاً فوقتاً تبدیل کریں۔دوہری تصدیق کو فعال کریں تاکہ کسی اور کو آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی نہ مل سکے۔مشکوک لنکس اور ای میلز سے بچیں تاکہ کوئی مال ویئر یا اسپائی ویئر آپ کے ڈیٹا تک نہ پہنچ سکے۔
ذاتی معلومات کو خفیہ رکھیں اور سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں۔ اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر نصب کریں جو ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد کرے۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل نو سر بازی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، معاشرتی سطح پر بھی لوگوں کو اس جرم سے آگاہی دی جانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی آن لائن حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ڈیجیٹل گرفتاری کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہمیں اپنی ڈیجیٹل زندگی میں مزید محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ ہم اپنے خاندان اور دوستوں کو اس جرم کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ بھی ان سائبر مجرموں سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ ضروریاد رکھیں احتیاطی تدابیر ہی بہترین حفاظتی حل ہیں۔
شکایت درج کرنے کا طریقہ:
سائبر کرائم کی شکایت درج کرنے کیلئے حکومت نے ایک مرکزی پورٹل www.cybercrime.gov.in فراہم کیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر جاکر ’’فائل اے کمپلین‘‘پر کلک کریں،یا اپنی ریاست یا شہر کی سائبر سیل یا پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔یا قومی سطح کے 24/7ہیلپ لائن نمبر 1930 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔شکایت میں واقعہ کی مکمل تفصیل، ملزم کی معلومات (اگر معلوم ہوں) وقت اور جگہ کی معلومات فراہم کریں۔ثبوت کے طور پر متعلقہ پیغامات، ای میل، سکرین شاٹس اور دیگر دستاویزات جمع کریں۔
(مضمون نگار کرناٹک کے معروف صحافی و تجزیہ نگار ہیں)
(رابطہ ۔9448381282)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب
صفحہ اول
گول میں منی ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر این سی کا اظہا رتشکر نیشنل کانفرنس ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے وقف:گلزار احمد شان
جموں
نویوگ ٹنل حادثے میں مہلوک شخص کی نماز جنازہ میں ادا والدہ سمیت کنبے کے تین افراد جی ایم سی اننت ناگ میں مستحکم
خطہ چناب
ضلع رام بن میں ہلکی بارشں سے عام لوگوں اور زمینداروں کو راحت قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری ،11ہزار امرناتھ یاتریوں کا آرپار سفر
خطہ چناب

Related

کالممضامین

رسوم کی زنجیروں میں جکڑا نکاح | شادی کو نمائش سے نکال کر عبادت بنائیں پُکار

July 16, 2025
کالممضامین

! عالمی حدت اور ہماری غفلت | ہوا، زمین اور پانی کو ہم نے زہر بنا دیا گلوبل وارمنگ

July 16, 2025
کالممضامین

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

July 16, 2025
کالممضامین

اپنے مستقبل سے جوا بازی کی بھیانک صورتحال | معاشرے کی نوجوان نسل کس سمت جارہی ہے؟ توجہ طلب

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?