عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وں وکشمیر کے راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک جوان از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کل شام راجوری کے منجا کوٹ علاقے میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار جوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک جوان جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت لانس نائیک بلجیت سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منجاکوٹ راجوری میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔
راجوری میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش ،فوجی اہلکارجاں بحق، تین دیگر زخمی