عاصف بٹ
کشتواڑ //سابقہ وزیر و ڈی پی اے پی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی غلام نبی آزاد کی پارٹی کو چھوڑ کر بطور آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ اندروال سے الیکشن لڑنے میدان میں اتر پڑے۔ اپنی رہائش گاہ پر ورکروں کے ساتھ میٹنگ میں سروڑی نے پارٹی و غلام نبی آزاد کا نام لئے بغیر بتایا کہ وہ الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن گزشتہ کئی روز سے سو نہیں پائے کیونکہ اسوقت حالات ایسے نہیں کہ جن لوگوں نے انہیں تین بار چن کر بھیجا ،انھیں اسوقت میں تہنا چھوڑ دوں۔انکاکہناتھا’’ یہ میرا آخری الیکشن ہوگا اسکے بعد الیکشن نہیں لڑونگا‘‘۔ سروڑی نے بتایا کہ وہ اندروال حلقےکی آواز کو اسمبلی میں اٹھائیںگے اور یہاں کے لوگوں کی نمایندگی کرینگے کیونکہ انہیں علاقے کی عوام کو درپیش مسایل کا مکمل طور علم ہے، اسلئےلوگوں کو چاہئے کہ وہ انہیں کامیاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ دیگر اسمبلی حلقوں سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے اور بہت جلد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جایے گا ۔ واضح رہے کہ غلام محمد سروڑی اندروال حلقہ سے تین مرتبہ کانگریس کی ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ2022میں انھوں نے غلام نبی آزاد کے ہمراہ نئی پارٹی بنائی تھی جس میں سروڑی نایب صدر تھے۔ گزشتہ کئی روز سے سروڑی کے ڈی پی اے پی چھوڑ کر کانگریس میں دوبارہ واپس جانے کی باتیں کی جارہی تھیں لیکن ان سبھی باتوں پر ایتوار کو اسوقت پانی پھرگیاجب سروڑی نے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کی بات کہی۔
جی ایم سروڑی بالآخرغلام نبی آزاد کا ساتھ چھوڑ گئے | آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑینگے